نئی دہلی، ، آیوش کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب شری پد یسو نائک نے لوک سبھا میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے چار ریسرچ کونسلز قائم کی ہیں جن کے نام ہیں آیورویدک سائنسز مین تحقیق کے لئے مرکزی کونسل، یونانی، میڈیسن میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل، سدھا میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل اور ہومیوپیتھی میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل اور ہومیوپیتھی میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل۔ یہ چاروں ریسرچ کونسلز نئی دواؤں کو فروغ دینے سمیت تحقیق کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔
شری پد یسو نائک نے بتایا کہ آیورویدک سائنسز میں تحقیق کے لئے سینٹرل کونسل کی طرف سے تیار کردہ دو اہم دوائیں حال ہی مین کمرشیلائز کردی گئی ہیں۔