16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دوہزار سولہ سترہ میں اناج کی ریکارڈ پیداوار –سارے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

2016-17 में खादयान्नों का रिकार्ड उत्पादन हुआ और खादयान्न उत्पादन ने अब तक के सारे रिकार्ड तोड़े: श्री राधा मोहन सिंह
Urdu News

نئی دہلی،۔جولائی   ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ  2022  تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب    کو  مہارت  اور جدت طرازی کے اختلاط  اور  مجوزہ پروگراموں کی عمل آوری کے دوران پیداہونے والی اجتماعیت سے ہی ، تعبیر سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ۔      جناب رادھا موہن سنگھ نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف  کامرس اینڈ انڈسٹری  (ایف آئی سی سی آئی ) کے ذریعہ     ،’’  اسمارٹ ایگرلکلچر مارکیٹنگ سولیوشن  ٹو ڈبل فارمر ز انکم ‘‘      کے موضوع پر اہتمام کئے جانے والے اہتمام کئے جانے والے اعلیٰ سطحی قومی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔   راجستھان ،ہریانہ ،آسام ، گوا ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ،تلنگانہ اور بہار سرکار کے نمائندو ں نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

          جنا ب رادھا موہن سنگھ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ  تیسرے اندازہ کاری جائزے کے مطابق سال 17-2016  کے دوران ملک میں  اناج کی پیداوار اضافے کے ساتھ 273  ملین میٹرک ٹن ہوگئی  جبکہ تلہن کی پیداوار 32.5  ملین میٹرک ٹن رہی اور گنے کی پیداوار بڑھ کر 306 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ۔اس کے ساتھ ہی دوسرے اندازہ کاری جائزے کے مطابق      ملک میں  پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار اس مدت میں اضافے  کے ساتھ 287  ملین میٹرک ٹن ہوگئی ۔ اس طرح 17-2016  کی ریکارڈ پیداوار سے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ  گئے ہیں۔

          جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ    کسانوں کو  ان کی پیداوار کی معقول قیمت نہیں مل پارہی ہے اور سرکار   بازار کے  نظام  کو مستحکم بنانے کی فوری ضرورت کی تکمیل کی سمت میں سرگرمی کے ساتھ کوشاں  ہے  تاکہ فصل سے پیشگی کے نقصانات سے بچا جاسکے  اورکسان  زیادہ پیداور کی صورت میں مال کے سڑنے اور قیمتوں کے اچانک گرجانے کی صورتحال سے اپنا بچاؤ کرسکیں ۔اس کے ساتھ ہی فصل کی پیداوار کم ہونے   کی صورت میں     پیداہونے والے سنگین حالات  سے محفوظ رہا جاسکے ۔

          وزیر زراعت موصوف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں    اختیار کیا جانے والا نظریہ  معقول قیمت کی پیداوار    اور زیادہ قیمت کی فصلوں    کی پیداوار کو متنوع بنائے جانے پر مرتکز  ہے ۔   اس کے ساتھ ہی جنگلی فصلوں   ،چارہ ،پولٹری  اور ماہی پروری پر بھی اس نظریہ کی توجہ مرکوز ہے ۔   ہمیں    کسانوں کے خیالات کا بخوبی احساس ہے اور ہم نے اس کے لئے کسانوں کی فلاح وبہبود پر پروگرام اور پالیسیاں مرتب کی ہیں جو غذائی سلامتی اور قیمتو ں  کی سلامتی سے بھی اسی طرح متعلق ہیں۔

          جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ  اے پی ایم سی کے ذریعہ فروغ دئے جانے والے  موجودہ   ایگریکلچرل مارکیٹنگ سسٹم   کو درپیش  مسائل کےسد باب اور  کسانوں کو   اپنی فصل فروخت کرنے کی سہولیات فراہم کرانے کی غرض سے سرکار نے  ریاستی سرکار وں کے ساتھ تدارکی اصلاحات  آپس میں تقسیم کی ہیں اور ہم  پچھلے دوتین برسوں کے دوران اس محاذ  پر تیزی سے گامزن ہوئے ہیں ۔ہماری یہ تیز گامی اے پی ایم سی ایکٹ 2003   پر ریاستی سرکاروں کے ذریعہ عمل آوری کئے جانے کے بعد ہوئی ہے ۔

          وزیرزراعت موصوف نے مزید کہا کہ   ماڈل ایگریکلچر پروڈیوس   اینڈ لائو اسٹاک مارکیٹنگ ( پروموشن اینڈ فیسلی ٹیشن ایکٹ ) 2017    کے نفاذ کے بعد    اوراس پر ریاستی سرکاروں کا مثبت     رد عمل خاصا حوصلہ افزار ہا ہے۔ جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ان کی وزارت      آن لائن  نیلامی اورادائیگیوں   کی صورت میں مکمل تبدیلی    کے ذریعہ منڈیوں کو  مربوط اور مضبوط بنائے جانے کے  مسئلےسےدوچارہے۔     انہوں نے کہا کہ سرکار کا مقصد ، بازاروں کو       ذخیرہ کرنے کی معقول سہولیات  کے ساتھ  کسانوں سے قریب لانے کی کوششیں کررہی ہے تاکہ ٹرانسپورٹیشن یعنی باربرداری پر آنے والا خرچ کم کیا جاسکے  اور بیچ سے دلالوںکو ہٹایاجاسکے تاکہ  کسان اپنا خاطر خواہ حصہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کا ایک اہم قدم یہ ہے کہ    ریاستی سرکاروں کی جانب سے گوداموں   اور سردخانوں یعنی کولڈ اسٹوریج وغیرہ کی تعمیر کا اعلان کیا جائے تاکہ کسان  اپنی فالتو پیداوار وہاں ذخیرہ کرسکیں اور اے پی ایم سی کے  قاعدے کے مطابق باربرداری کے خرچ کے بغیر معقول قیمتوں پر فروخت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اس  سلسلے میں  وئیر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی  (ڈبلیو  ڈ ی آر اے)  سے بات کررہی ہے تاکہ کسان   سائنسی طریقے سے  ڈبلیو ڈی آر اے کے رہنما اصولوں کے مطابق گوداموں میں  اپنی فصل   وعدہ شدہ  قیمتوں کے عوض جمع کراسکیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More