16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نے ورلڈ اسکلز ابوظہبی 2017 کے کامیاب امیدوار وں کے لئے انعام کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی،   ۔پٹرولیم اورقدرتی گیس  ،  ہنر مندی کے فروغ  اور کاروباری امور کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیند ر پردھان نے 14 سے 19  اکتوبر2017   تک ہونے والے ورلڈ اسکلز انٹر نیشنل ابوظہبی 2017  مقابلے میں شرکت کرنے والی  ذہین امیدواروں کی ٹیم کو   نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ علاوہ ازیں عالمی سطح  پر ہونے والے مقا بلوں میں   اپنے ملک ہندوستان کی نمائندگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے  بھی   جناب دھرمیندرپردھان کی کوششیں جاری ہیں ۔

            اس  مخصوص عالمی پلیٹ فار م پر ہونے والے 26 زمروں کے مقابلوں میں تمام امید واروں کی ٹیمیں   ماہرین   اور مطلوب   مترجمین  ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔اس سال    70سے زائد ملکوں کے تقریباََ 1200  امید وار ان مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔   یہ امیدوار                                                                                                                                                                                ہنرمندی کے 50 شعبوں میں اپنے اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے ۔   ان یادگار عالمی تقریبات کے لئے وزیر موصوف نے    ان مقابلوں میں      جیت حاصل کرنے والے  امیدواروں کے لئے درج ذیل انعامات کا اعلان کیا ہے:

عالمی ہنر مندی مقابلے گولڈ 10 لاکھ روپے
سلور 8لاکھ روپے
برونز(کانسہ ) 6لاکھ روپے
میڈیلین 2لاکھ روپے
عالمی ہنر مندی ماہرین کے مقابلے گولڈ 4 لاکھ روپے
سلور 3لاکھ روپے
برونز(کانسہ 2لاکھ روپے
میڈیلین ایک لاکھ روپے

          پٹرولیم اورقدرتی گیس   ، ہنر مندی کے فروغ اورکاروباری امور کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھانے ان مقابلوں می شریک ہونے والی ہندوستانی ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے     کہا کہ    ہندوستانی ٹیم چھٹی بار ان ورلڈ اسکلز مقابلوں میں شرکت کررہی ہے  اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس بار سبھی زمروں میں اپنے یادگار نقوش چھوڑے گی۔       ہماری کوشش ہے کہ       ہنر مندیوں کو     پرکشش  اور تمنائی بنایا جائے  اور ملک کے نوجوانوں کو    قومی اورعالمی مقابلوں میں     شریک کرایا جائے  ، جہاں وہ  اپنی ہنرمندی ، اہلیت اورصلاحیت ثابت کرسکیں ۔   ہمارے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ ملک کے مختلف گوشوں کے باصلاحیت نوجوان    ابوظہبی میں  ورلڈ اسکلز 2017  مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔   ہنر مندی کے یہ علمدار       دنیا بھر کے  اپنے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے ۔  میں  ورلڈ اسکلز ابوظہبی  2017  میں  ہندوستانی ٹیم کی   کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

          جناب پردھان نے کہا کہ     ہمیں   اس اسکلز انڈیا مہم کو فعال بنانا ہوگا  اور میں            زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی ہمت افزائی کروں گا کہ  وہ آگے آکر   مقابلوں میں  حصہ لیں ۔

              مقابلوں میں شریک  لوگوں کی توانائی اور جوش وجذبے    حوصلہ افزائی لیتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ  اور کارباری امو ر کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر کے پی کرشنن نے کہا :’’  میں   ان مقابلوں میں حصہ لینے والے اپنے تمام نوجوان دوستو ں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ورلڈ اسکلز کے پلیٹ فارم پر ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ سچائی یہ ہے کہ  آج ضرورت اس بات کی ہے کہ  ہنر مندی کو     حوصلہ افزا   اور تمنائی بنایا جائے ۔  وزیراعظم نریندر مودی نے    اپنی ہرتقریر میں    یہی بات کہی ہے  ۔ ورلڈ اسکلز جیسے مقابلے  دراصل ہنر مندی کے عالمی مقابلوں کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے ہمارے ہندوستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ ہمارے ملک کے اس نشانے کو حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ   اس مقابلے سے    انہیں نہ صرف  زبردست تجربات حاصل ہوں گے بلکہ وہ    اپنے اپنے میدان میں ان ہنر مندیوں    کے بہترین طریقے بھی سیکھ سکیں گے جس سے    وہ صحیح طریقہ کار اختیار کرکے   بہتر ہنر مند افراد میں  شامل ہوسکیں گے ۔ ہنر مندی کے یہ جواں سال    علمدار  ہماری آئندہ نسلوں کے لئے  حوصلہ افزائی کا وسیلہ ہوں گے ۔میں ان کی کامیابی اور بہترین نتائج کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

          واضح ہوکہ این ایس ڈی سی   نے  ایم ایس ڈی ای کی رہنمائی میں   گزشتہ برسوں کے دوران علاقائی اورقومی سطح کے مقابلوں کے ذریعہ       ان امیدواروںکی شناخت کی ہے  ،جس کے بعد    ان امیدواروں نے اپنے صنعتی شراکتداروں کے ساتھ تربیت حاصل کی، جس سے انہیں ان مقابلوں میں شرکت سے قبل  اپنی ہنرمندی کے فروغ میں مدد حاصل ہوئی ۔  اس کے ساتھ ہی       دنیا کے بہترین تربیت کاروں سے رہنمائی اورتربیت حاصل کرنے کے لئے بڑی تعداد میں ملک کے امیدواروں نے بیرون ملک کا سفر بھی کیا اور عالمی سطح پر موجود ماہرین سے تربیت حاصل کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More