22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہشت گردی ایک عالمی تشویش ، جس کیلئے عالمی توجہ درکار:نائب صدر جمہوریہ

Terrorism is a global concern that demands global attention Vice President
Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہےکہ  دہشت گردی ایک عالمی تشویش ہے، جس کیلئےعالمی توجہ درکار ہے اور اس کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نےیہ بات بیلجیم کے شاہ  عالی جناب فلپ   کے ساتھ آج نئی دلی میں تبادلۂ خیال کے دوران  کہی۔ اس موقع پر دونوں جانب کے سینئر اہلکار موجود تھے۔

نائب صدرجمہوریہ نے پوری دنیا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ عالی جناب شاہ فلپ نے ا س بات سے اتفاق کیا کہ یہ ایک بڑا عالمی خطرہ ہے۔ انہوں نے بحران کے وقت جب بیلجیم دہشت گردی کا شکار بنا تھا، بھارت کی حمایت کی ستائش کی ۔ نائب صدر جمہوریہ نے  کہا کہ ہندوستان   کو اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن کواپنائے جانے اور بات  چیت کے جلد از جلد نتیجے پر پہنچنے کا یقین ہے۔ بیلجیم کے شاہ نے اس سلسلے میں ہندوستان کے خیالا ت   کے تئیں حمایت کا اظہار کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور بیلجیم آج دو شاندار جمہوریتیں ہیں اور دونوں ملکوں کے متعددنمونے اور اصول مشترک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ، قانون کی حکمرانی، اظہار رائے کی آزادی، عدلیہ کی آزادی ، آزاد پریس اور حقوق انسانی کاتحفظ بنیادی اقدار ہیں، جس کے توسط سے ہمارے معاشرے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بیلجیم کے ماہرین تعلیم نے ہندوستان اور بیلجیم دونوں جگہوں پر ہندوستانی زبانوں  بالخصوص ہندی اور سنسکرت کے مطالعات کو ترقی دینے میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہندوستانی سپاہیوں نے بیلجیم کے جنگی میدانوں میں لڑائی لڑی اور 9 ہزار سے زیادہ سپاہیوں نے شہادت حاصل کی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شاہ فلپ پہلی عالمی جنگ میں ہندوستانی سپاہیوں کے تعاون پر مبنی ایک نمائش کا افتتاح کریں گے اور ایک کافی ٹیبل اشاعت ‘‘انڈیا اِن فلینڈرس فیلڈس’’ کا اجراء بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعتاً یہ ہندوستانی سپاہیوں کی شجاعت اور قربانی کے تئیں ایک خراج عقیدت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان آج بیلجیئم کی تجارت کیلئے ایک پُرکشش تجارتی منزل ہےاور یہ بیلجیم کی چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ معاہدے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 اسمارٹ سٹیز سے متعلق پہل کا مقصد شہری مراکز  کے اقتصادی امکانات کو جِلا بخشنا ہے۔ شہری نقل و حمل کے ذرائع، توانائی کی  کم کھپت  والی ٹیکنالوجیوں ، اسمارٹ سٹیزن سروسیز ، صفائی ستھرائی اور کچرا بندوبست   جیسے کاموں میں مہارت کے سبب بیلجیم کی کمپنیوں کو ہندوستان میں تجارت کے متعدد مواقع ملیں گے۔

بیلجیم کے شاہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More