نئی دہلی۔ ؍اگست۔وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ہائی کورٹوں میں یہ عذرداریاں داخل کی جارہی ہیں کہ پریسیڈنسی ٹاؤن انسالوینسی ایکٹ 1909 اور پرووینشیل انسالوینسی ایکٹ 1920 (قوانین) کو انسالوینسی اور بینکرپسی کوڈ 2016 کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس بنیاد پر درخواست گزار یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ذاتی دیوالیہ پن سے متعلق معاملات کو اب کوڈ کے ضابطوں کے تحت حل کیا جانا چاہئے۔
اس سلسلے میں یہاں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ کوڈ کی دفعہ 243 کو، جو مذکورہ قوانین کو منسوخ کرتی ہے ، اب تک نوٹیفائی نہیں کیاگیا ہے اور کوڈ کے تیسرے حصے میں دیوالیہ پن کے حل اور ذاتی دیوالیہ پن اور پارٹنر شپ کے دیوالیہ پن سے متعلق ضابطوں کو ابھی نوٹیفائی کیا جانا ہے۔ اس لئے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تمام فریق ، جو اپنے دیوالیہ پن کے معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وہ قرض کی وصولی کے ٹرائبونل سے رجوع کرنے کی بجائے موجودہ قوانین کے تحت مناسب اتھارٹی / عدالت سےر جوع کرسکتے ہیں۔