16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ذیابیطس کے عالمی دن کے موقعے پر ایک ویبینار میں کلیدی خطبہ دیا

Urdu News

نئی دہلی، سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنسز، وزیراعظم کے دفتر، عملے عوامی شکایات، پنشن و ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو ایک معروف ماہر ذیابیطس بھی ہیں  آج کہا کہ نوجوانوں اور حاملہ خواتین میں ذیابیطس کی روک تھام ایک فوری چیلنج ہے۔

ذیابیطس کے عالمی دن کے موقعے پر ذیابیطس پر ایک ویبینار میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ بھارت کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی 40 سال سے کم عمر کی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سبھی زچگی اسپتالوں اور سبھی حاملہ خواتین کے لیے لازمی ذیابیطس جانچ کی اپیل کی۔ مذاکرے کا انعقاد بینگلورو کے سوامی وویکانند یوگ اور نیچرو پیتھی کی  تحقیق کونسل  (سی سی آر وائی این)،  نئی دلی  نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

ذیابیطس سے نمٹنے کے مربوط اور مجموعی طریقے کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ نے ہمیں روایتی بھارتی طور طریقوں اور ایلوپیتھک نظام کے میدانوں میں نئے امکانات تلاش کرنے کی تحریک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے جناب نریندر مودی نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے انہوں نے مرکز کی سطح پر علاج کے بندوبست کے غیرملکی طریقوں کی خاصیتوں کو سامنے لانے پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ یہ جناب مودی ہی تھے جنہوں نے اقوام متحدہ میں یوگ کا عالمی دن منانے کی ایک متفقہ  تجویز رکھی تھی۔ جس کے نتیجے میں یوگ دنیا بھر کے  تقریباً ہر گھر میں پہنچ گیا  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وزیراعظم مودی ہی تھے جنہوں نے پورے علاج کو فروغ دینے کے علاوہ غیرملکی طریقۂ علاج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک الگ آیوش وزارت تشکیل دی۔

ایس  – ویاسا  کے چانسلر ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر کی تشویش کو بتاتے ہوئے کہ ذیابیطس غریب کنبوں پر بھاری  معاشی بوجھ کے ساتھ دیہی بھارت میں تیزی سے پھیل رہی ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کو  مقبول بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بیمار لوگوں کو آسان اور سستی رسائی حاصل ہو سکے۔

وزیراعظم کے قومی ڈیجیٹل صحت مشن کے اہم پروجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں حفظان صحت کے شعبے میں انقلاب لا سکتا ہے کیونکہ شہریوں کو ایک صحت کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں ان کے علاج سے متعلق سبھی معلومات  موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ بیماریوں ، ڈاکٹروں کے نسخے اور میڈیکل رپورٹ یہ سب ایک ہی شناختی کارڈ پر موجود ہوگا  اور یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کارڈ ہوگا۔

اپنے اختتامی خطبے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ذیابیطس عالمی سطح پر اور اس سے بھی زیادہ بھارت میں ایک بڑھتی ہوئی وبا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 88 ملین بالغ آبادی ہے جسے 2019 میں ذیابیطس کی بیماری لاحق ہوئی تھی۔یہ بات ذیابیطس سے متعلق بین الاقوامی فیڈریشن آئی ڈی ایف کی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اس نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ یہ 2045 تک تقریباً 74 فیصد تک بڑھ جائے گی اور آبادی کی یہ تعداد 153 ملین ہو جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More