27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راج ناتھ سنگھ نے جزائر کی ترقیاتی ایجنسی کی تیسری میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے  آج دلّی میں جزائر کی ترقیاتی ایجنسی (  آئی ڈی اے )  کی تیسری  میٹنگ کی صدارت کی ۔  جزائر  کی ترقیاتی   ایجنسی   نے شناخت  کئے گئے  جزیروں  ( انڈمان و نکوبار جزائر میں  4 یعنی اسمتھ ، راس ،  لانگ ، ایوس اور   لکشدیپ میں 5 یعنی   منی کائے  ، بنگارم ، تھناکرا  ،  چیریم  ، سُہیلی )  کے لئے ترقیاتی منصوبوں   کی تیاری کی پیش رفت  کا جائزہ لیا ۔  ان جزائر کے لئے  پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے واسطے جگہ کی مناسبت سے متعلق رپورٹیں تیار کر لی گئی ہیں  ، صلاحیت کا تعین کیا جا چکا ہے اور ماحولیاتی جائزہ لیا جا چکا ہے ۔

          نیتی آیوگ کے سی ای او  نے اِ س سے قبل کی میٹنگوں میں لئے گئے فیصلوں کے  پیش نظر  کی گئی کارروائیوں کا تفصیلی  جائزہ پیش کیا ۔  مرکزی وزیر داخلہ نے  8 نومبر  ، 2017 ء میں منعقدہ ایجنسی کی گذشتہ  میٹنگ کے بعد   کئے گئے کاموں  پر  اطمینان ظاہر کیا ۔  گذشتہ میٹنگ میں  پائیدار ترقی کے لئے مزید جزائر کی شناخت   کرنے اور  بنیادی ڈھانچے سے متعلق  اہم پروجیکٹوں کو  اولیت دینے کے سلسلے میں  ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔  جزائر کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے  مناسب پروجیکٹوں  کے منصوبے تیار کرنے کے لئے  مرکز کے زیر انتظام خطے کی انتظامیہ  کے مشورے سے نیتی آیوگ نے  مزید جزائر   / جزائر میں  مقامات کی شناخت کی ہے ۔ ان میں انڈمان و نکوبار   میں 12  نارتھ پیسیج  ، سِنک    ، اِنگلس  ،  وائپر  ، نیل  ( بھرت پور بیچ )  ، رام نگر بیچ  ، کرماتنگ  بیچ  ، دھنی نلاّہ بیچ      ، کالی پور  بیچ ،  رَٹ لینڈ ، نارتھ بے  اور گریٹر نکوبار  – بی کوئیری  ) اور لکشدیپ میں 5  ( کلپینی ، کد مت ، اَگٹّی ،  چیٹ لَٹ  اور بِترا )  شامل ہیں ۔  جزائر میں رہنے والوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے  مقامی آبادی  پر مبنی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا ۔

          جزائر  میں    کلیدی  بنیادی ڈھانچہ  پروجیکٹوں   مثلاً   جیٹی  / برتھنگ سہولیات    ، رول آن – رول آف شپ   ، انڈمان   ٹرنک روڈ پر پل   ، ڈِگلی پور ہوائی اڈے     اَپ گریڈیشن  ، منی کائے ایئر پورٹ کی تعمیر  ، کاوا رَتّی میں موجودہ جیٹی کی جدید کاری   ، انڈمان و نکوبار میں  سیٹلائٹ   بینڈوتھ کو  1.118 جی بی پی ایس سے بڑھا کر  2.118 جی بی پی ایس کرنا   ، جزیرے  کے باشندوں اور سیاحوں  کے لئے  ہیلی کاپٹر خدمات   کو فروغ دینے  وغیرہ کو اولیت دی جا رہی ہے ۔    جزائر میں  مواصلات کی  بہتر  خدمات    ، دیگر   بہت چھوٹی ، چھوٹی اور  درمیانی صنعتوں   ( ایم ایس ایم ای )   اور  اطلاعاتی ٹیکنا لوجی پر مبنی   خدمات  کو فرو غ دیا جائے گا ۔

          مرکزی وزیر داخلہ نے تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ  جزائر میں جاری   کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں ، خصوصی طور پر   ہوا   ، سڑک   اور   ویب کنکٹی وِٹی  کو  بہتر بنانے   ، باشندوں کو پینے  کا اچھے معیار  کا پانی فراہم کرانے  اور بجلی کی سپلائی سے متعلق پروجیکٹوں کو نافذ کرنے میں    تیزی لائیں ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ان پروجیکٹوں کے ڈیزائن اس طرح تیار کئے جائیں ، جس سے مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچیں ۔   وزیر داخلہ نے کہا کہ    جزائر  کی  ترقی کے بارے میں پہلے  1999 ء میں بات چیت کی گئی تھی اور اب اُسے   عملی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے  جزائر کی کلّی اور پائیدار ترقی  کے لئے  تمام وزارتوں کے ذریعے  کی جانے والی  اجتماعی کوششوں کو تعریف کی ۔

          میٹنگ میں  انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹننٹ گورنر   ، لکشدیپ کے  ایڈمنسٹریٹر   ، کیبنیٹ سکریٹری   جناب پی کے سنہا   ، نیتی آیوگ کے  سی ای او جناب امیتابھ کانت   ، مرکزی داخلہ سکریٹری   جناب راجیو گوبا  ، دفاعی سکریٹری ،  سکریٹری برائے سیاحت  ، قبائلی امور کے سکریٹری اور    سیاحت ، بجلی ، دفاع ، صحت  ، ٹیلی مواصلات اور  شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارتوں کے اعلیٰ افسران     نے شرکت کی ۔  بحریہ کے نائب سربراہ    اور انڈین ایئر فورس کے ایئر کموڈور بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More