22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راجستھان کے 8 ضلعوں میں 31 مقامات پراور اترپردیش کے رام پور ضلع میں 20-19 جولائی کی درمیانی شب میں ایک جگہ پر کنٹرول کارروائیاں کی گئیں

Urdu News

11 اپریل 2020ءسے شروع ہو کر19جولائی 2020ء تک راجستھان،مدھیہ پردیش،پنجاب،گجرات،اترپردیش اور ہریانہ کے186787 ہیکٹیئرز علاقے میں لوکسٹ سرکل آفیسز (ایل سی اوز)نے ٹڈیوں پرقابو پانے کی کارروائیاں انجام دیں۔19جولائی 2020ء تک ریاستی حکومتوں کی طرف سے راجستھان،مدھیہ پردیش،پنجاب، گجرات،اترپردیش،مہاراشٹر،چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتراکھنڈ اور بہار کے 183664ہیکٹیئرز علاقے میں ٹڈیوں پر کنٹرول کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔

20-19جولائی 2020ء کی درمیانی شب میں راجستھان کے 8 اضلاع یعنی جیسلمیر، بارمیڑ، جودھ پور،بیکانیر، چورو، اجمیر، سیکراور پالی میں ایل سی اوزنے31 مقامات پر ٹڈیوں پرقابو پانےکی کارروائیاں انجام دیں۔اس کےعلاوہ اترپردیش کے ریاستی زرعی محکمے نے بھی 20-19جولائی 2020ء کی درمیانی شب میں رام پور ضلع کے ایک مقام پر ٹڈیوں کےچھوٹے چھوٹے گروپوں اور دور دور تک پھیلی ہوئی ٹڈیوں کے خلاف کارروائی کی۔

اس وقت راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں 79کنٹرول ٹیمیں، جن کے پاس دوائیں چھڑکنے والی گاڑیاں ہیں، انہیں تعینات کیا گیا ہے اور 200 سے زیادہ مرکزی حکومت کے افراد ٹڈیوں پر قابو پانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ  راجستھان میں بارمیڑ، جیلسمیر، بیکانیر، ناگپور اورپھلودی میں 5 کمپنیاں15 ڈرون ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تمام درختوں اور ناقابل رسائی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ذریعے ٹڈیوں پر مؤثر طورپر قابو پانے کا کام انجام دے رہی ہیں۔ راجستھان میں بیل ہیلی کاپٹر کے ذریعے جراثیم کش ادوایات کی کارروائی کو مستحکم بنایا گیاہے اور یہ کارروائی صحرا کے علاقے میں انجام دی گئی ہیں۔بھارتی فضائیہ نے بھی ایم آئی -17ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے ٹڈیوں کی روک تھام کی کارروائی انجام دی ہیں۔

گجرات، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، بہار اور ہریانہ کے ریاستوں سے فصل کے کسی خاص نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ راجستھان کے کچھ اضلاع میں کچھ چھوٹی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آج یعنی 20جولائی 2020ء کو راجستھان کے جیلسمیر، بارمیڑ، جودھ پور، بیکانیر، چورو، اجمیر، سیکر اور پالی اضلاع میں نیز اترپردیش کے رام پور ضلع میں کم عمر گلابی ٹڈیوں اور بڑی پیلی ٹڈیوں کے دَل کے دَل سرگرم ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00129DS.jpg

  1. راجستھان کے بیکانیر ضلع میں  گاؤں نوکھا کے مقام پردیسی جانکاری سے تیار کی گئی دوا چھڑکنے کی مشین کی آزمائش۔
  2. جودھ پور راجستھان میں گاؤں نیوا، تحصیل باپ میں 5ویں انسٹار ہاپر کا ایک اجتماع۔
  3. راجستھان کے پالی میں گاؤں راجولا، تحصیل سوجت میں ایل ڈبلیوں او کارروائی۔
  4. اترپردیش کے رامپور میں گاؤں جوالاپور، بلاس پور میں ایک ڈرون کے ذریعے کارروائی۔
  5. راجستھان پالی کے گاؤں موریا، تحصیل روہٹن میں مری ہوئی ٹڈیاں۔
  6. چورو راجستھان کےگاؤں آبسار، تحصیل سجان گڑھ میں ایل ڈبلیواو کارروائی۔

خوراک و زراعت کی تنظیم کی 13جولائی 2020ء کو ٹڈیوں کے بارے میں تازہ ترین کاروائیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں شمالی شمالیہ میں ٹڈیوں کے مزید جھُنڈ آئیں گے اور شمال مشرقی شمالیہ سے ٹڈی دَل بحر ہند میں گرمی میں انڈے دینے کے موسم کے دوران آئیں گے اور انہیں بھارت پاکستان سرحد کے دونوں طرف نمایاں طورپر دیکھا جاسکے گا۔

خوراک وزراعت کی عالمی تنظیم ایف اے او کی طرف سے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں(افغانستان، بھارت اور پاکستان) کے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دَل کے بارے میں ہفتہ وار ورچوول میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔جنوب مغربی ایشیائی ملکوں کے تکنیکی افسروں کی اب تک 15ورچوول میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More