19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راجناتھ سنگھ نےبین ریاستی کونسل کی قائمہ کمیٹی کے 11 ویں اجلاس کی صدارت کی

श्री राजनाथ सिंह ने अंतःराज्यीय परिषद की 11वीं स्थायी समिति की बैठक की अध्यक्षता की
Urdu News

نئی دہلی، 09 اپریل مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں بین ریاستی کونسل کی قائمہ کمیٹی کے 11ویں اجلاس کی صدارت کی ۔ مرکزی وزیر خزانہ ، کارپوریٹ امور اور دفاع جناب ارون جیٹلی ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ ، تریپورہ کے وزیر اعلی جناب مانک سرکار ، اڈیشہ کے وزیر اعلی جناب نوین پٹنائک اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ریاست آندھرا پردیش، پنجاب اور راجستھان نے مذکورہ ریاستوں کی نمائندگی کی ۔ مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے اعلی افسران نے بھی بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ کے افسران کے ہمراہ بات چیت میں تعاون کیا۔

اپنے افتتاحی خطبے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ملک کو آگے لے جانے کی ہم لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ خوش حالی تبھی آسکتی ہے جب امن و استحکام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک قوم ہے جس کی خصوصیات میں اتحاد اور تنوع شامل ہے ۔ اس لیے اعتماد اور خوشگواری مرکز اور ریاست کے مابین تعاون کی بنیاد تشکیل دیتی ہے اور قومی ترقی کی بڑی تصویر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہم تنگ طبقاتی مفادات سے اوپر اٹھتے ہیں۔ آج کا اجلاس 16 جولائی 2016 کی بین ریاستی کونسل کی میٹنگ کے فیصلوں پر عملدر آمد کے لیے ہے ۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More