17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راما لنگا سوامی ری-انٹری فیلوشپ پروگرام اختراعی ٹیکنالوجیوں اور غیر معمولی تحقیق کے ذریعے ملک کے سائنٹفک منظرنامے کی کایہ پلٹ کر رہا ہے

Urdu News

نئی دہلی، راما لنگا سوامی ری-انٹری فیلوشپ 07-2006 میں قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک کے باہر کام کرنے والے ہندوستانی سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انہیں ان کے مادروطن واپس لانا ہے تاکہ وہ جدید بایولوجی ، بایوٹیکنالوجی، لائف سائنسز اور دیگر متعلقہ امور میں اپنی تحقیقی مفادات کو جاری رکھ سکیں ۔اس اسکیم کا اصل مقصد لائف سائنسز، جدید بایولوجی اور بایوٹیکنالوجی  میں تحقیق –ترقی، ترجمہ اورپھیلاؤ کےلحاظ سے ملک کی انسانی وسائل کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے اور اس کیلئے بیرون ممالک میں مقیم نوجوان سائنس دانوں کو راغب کیا جائے گا۔

اپنے قیام کے بعد سے ایک دہائی  کے دوران  راما لنگا سوامی ری-انٹری پروگرام نے ایک طویل  سفر طے کیا ہے۔ گزشتہ 10سال کے دوران 1ہزار 492 درخواستیں موصول ہوئیں اور ان میں سے 396 درخواستوں کو فیلوشپ کی پیشکش کی گئی اور 280 فیلو نے پہلے ہی  ہندوستانی لیباریٹریوں میں ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اب تک 188 فیلوہندوستان میں مختلف ہوسٹ اداروں میں پہلے ہی  مستقل فیکلٹی پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔ان  کئی سالوں میں فیلوشپ میں تیزی آ گئی ہے۔فیلوز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ پیرنظرثانی شدہ نیشنل اور بین الاقوامی سائنسی جریدوں میں اپنے تحقیقی کام شائع کروا چکے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میں یہ پروگرام قومی اہمیت کے امور پر خصوصی زور کے ساتھ اختراعی ٹیکنالوجیوں اور غیر معمولی تحقیق کے ذریعے ملک کے سائنٹفک منظر نامے میں نمایاں تبدیلی لا سکا ہے۔

فیلوز کی جانب سے کئے گئے کام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور یہ نگرانی تین دن کے کانکلیو کا انعقاد کر کے کی جا رہی ہے تاکہ ان کی تحقیق کو سنا جا سکے، ان کی نگرانی کی جا سکے اور ملک میں سائنٹفک ایکو سسٹم سمجھنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ دس سال کی کامیاب تکمیل پر محکمہ اب  حصولیابیوں کا جشن منانے کیلئے کانکلیو میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے ۔  بایو ٹیکنالوجی کے محکمے کی ایماء پر 15سے 17 فروری 2018کے دوران نئی دلی کے پلانٹ جینوم ریسرچ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 8ویں کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانکلیو،نئی دلی کے چانکیہ پوری میں واقع اشوک ہوٹل ڈپلومیٹک ایوینیو میں اور این آئی پی جی آر میں کیا جا رہا ہے۔ میٹنگ کی صدارت  سائنس  اور ٹیکنالوجی کے علاوہ ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور ڈی بی ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما کے ذریعے کی جائے گی۔ کانکلیو میٹنگ فیلوز کی پیش رفت کی نگرانی کرے گا، انہیں بات کرنے ، بحث مباحثہ کرنے اور اختراعی نظریات کے تبادلوں کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔  اس پروگرام  میں ہندوستان کے ممتاز سائنس دانوں کے اہم لیکچرس اور مینٹر لیکچرس  کا احاطہ کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر نظریہ ، یہ ہے کہ فیلوزکو سازگارماحول  فراہم کیا جائے، جو وسائل اور فنڈنگ کے اعتبار سے ہندوستان لوٹ کر آئے ہیں۔ فیلوز کو ملک کے موجودہ سائنسی منظرنامے سے بھی با خبر کیا جائے گا اور جن امور پر فوری طور پر توجہ دی جائے گی ، ان سےجوش سے بھرے سائنس داں ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More