19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رامیشورم سے ‘ڈاکٹر کلام سندیش واہنی ویزن 2020 ’ بس سے راشٹرپتی بھون میں آنے والے بچوں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Children who Arrived at Rashtrapati Bhavan from Rameswaram by the bus ‘Dr Kalam Sandesh Vahini Vision 2020’ call on President
Urdu News

نئی دہلی۔15 اکتوبر رامیشورم سے ‘ڈاکٹر کلام سندیش واہنی ویزن 2020 ’ بس سے راشٹرپتی بھون میں آنے والے بچوں نے آج (15 اکتوبر 2017 ) صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے راشتر پتی بھون میں ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام اب تک کے عظیم ترین شخصیتوں میں سے ایک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کلام کو اورایک سائنس داں ، ایک دانشور اور صدر جمہوریہ ہند کے طور پر ان کی یادگار حصولیابیوں کو سلام کرتے ہیں ۔ کسی بھی ملک کے نوجوانوں کو ترغیب دینے اور ان کی شخصیت سازی کے بہترین طریقوں میں سے ایک طریقہ عظیم شخصیات کو پڑھنا ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ہندوستان کے عظیم ترین صاحب بصیرت میں سے تھے اور انہیں بڑے پیار سے ‘ہندوستان کے میزائل مین ’ اور ‘عوام کے صدر ’ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے نیوکلیئر ٹکنالوجی ، قلب کے لیے کم قیمت والے اسٹینٹ کے ڈیزائنگ اور پولیو کے متاثرین کے لیے کم وزن والے کیلیپرز سمیت مختلف شعبوں میں اپنی شمولیت سے ہندوستان کے سائنسی ورثے کے تئیں بے پناہ خدمات پیش کیں ۔ ہندوستان ڈاکٹر کلام کی زبردست خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ انہیں درس و تدریس سے بے حد پیار تھا اور انہوں نے صحیح معنوں میں بچوں میں سوچنے اور جدت طرازی کو فروغ دی ۔ انہیں لوگوں کے ساتھ رہنے میں خوشی ہوتی تھی ۔ عوام اور نوجوان طبقہ ان کو بہت پیار کرتا تھا ۔ وہ طلباء سے پیار کرتے تھے اورانہوں نے اپنا آخری لمحہ ان کے ہی درمیان ہی گزارا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام سندیش واہنی بس بہت ہی دلچسپ انداز میں ڈاکٹر کلام کی زندگی کو پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ان کوششوں کی ستائش کی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہندوستانیوں کی بڑی تعداد خاص طور سے نوجوان طبقہ ڈاکٹر کلام کی زندگی ، کام اور ان کے تصور پر مبنی موبائل نمائش کو دیکھ کر مستفید ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر کلام سندیش واہنی کا اجراء ہاؤس آف کلام اور چنمیا یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیا گیا ۔یہ واہنی ڈاکٹر کلام کی زندگی اور ان کی مختلف سائنسی کامیابیوں کے مختلف پہلوؤں کو پیش کرتی ، جن کا مقصد عام لوگوں کو باشعور بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 27 جولائی، 2017 کو ڈاکٹر کلام میموریل کے افتتاحی تقریب کے دوران رامیشورم میں اسے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ مختلف ریاستوں سے گزرتی ہوئی ، بالآخر راشٹر پتی بھون ، نئی دہلی پہنچی ہے ۔

اس سے قبل آج صدر جمہوریہ نے راشٹر پتی بھون میں سابق صدر جمہوریہ ٔ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تصویر پر ان کے یوم پیدائش کے موقع پر گلپوشی کی۔ اس موقع پر راشٹر پتی بھون کے افسران اور حکام نے بھی ڈاکٹر کلام کے اہل خانہ کے ہمراہ گلہائے عقیدت پیش کی ۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More