19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ربیع فصلوں کی616لاکھ ہیکٹیئر سے زائد رقبے پر بوائی

Urdu News

نئی دہلی،13؍جنوری،ریاستوں سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 13جنوری 2017 تک ربیع فصلوں کی 616.21 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی جاچکی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال 2016 میں اس وقت تک محض 581.95 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی۔

گندم کی بوائی ؍ منتقلی 309.60 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر، دھان 14.92 لاکھ ہیکٹیئر، دالیں 155.35 لاکھ ہیکٹیئر، موٹے اناج 54.87 لاکھ ہیکٹیئر اور تلہن 81.47 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بویا گیا ہے۔

اس سال ربیع فصلوں کے تحت بویا گیا رقبہ اور گزشتہ برس اسی مدت کے دوران بوئے گئے رقبے کی مسابقتی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال 2015-16 میں گندم کی بوائی 289.07 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر ،دھان 19.48 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر، دالیں 139.93 لاکھ ہیکٹیئر، موٹے اناج 58.40 لاکھ ہیکٹیئر، تلہن 75.06 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی اور کل رقبہ 581.95 لاکھ ہیکٹیئر رہا، جبکہ 2016-17 میں اب تک گندم 300.60 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر اور دھان ، دالیں، موٹے اناج اور تلہن کی بوائی بالترتیب 14.02، 155.35، 54.87، 81.47 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر کی گئی ہے اور کل رقبہ 616.21 لاکھ ہیکٹیئر رہا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More