20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، روس کے وزیر خارجہ جناب سرگئی لاواروف اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ جناب وانگ ای نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

روس کے وزیر خارجہ اور ہندوستان آنے والے ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہند اور روس کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات ہیں اور اس سال ہم نے اعلیٰ سطح کی مصروفیتوں میں زبردست اضافہ دیکھا ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ بات بتانے میں خوشی محسوس ہورہی تھی کہ روس اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت اس سال کے پہلے چھ ماہ میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی شمال جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے جلد چالو ہونے سے باہمی تجارت کے اہداف کو اور زیادہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور یہ کوریڈور باہمی تجارت کے نشانوں کے حصول میں کلیدی رول ادا کرسکتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تھنک ٹینکس فورم کے ہند و روس کے سربراہوں کے ادارے جس کا دوسرا اجلاس نئی دہلی میں 4 اور 5 دسمبر کو منعقد ہوا تھا، دونوں ملکوں کے لئے سب سے مددگار ثابت ہوگا۔ ہم کو اپنے تھنک ٹینک اور علمی برادریوں کو قریب لانے میں اپنی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ جناب وانگ ای کا ہندوستان آنے پر خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انیسویں کانگریس کے کامیاب اختتام پر انھیں مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان صدر ژی جن پنگ اور چینی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے، تاکہ دونوں ملکوں کی ترقیاتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ہندوستان چین کے درمیان تعلقات کو خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ سمجھتے ہیں۔ ہمارے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مذاکرات نے تحریک برقرار رکھی ہے۔ ہمارے معاشی وابستگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہم بہت سے بین الاقوامی معاملات پر تعاون بھی دیکھ رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ ہند اور چین دنیا کی دو بڑی جمہوریتیں ہیں، لہٰذا جمہوری ملک ہونے کے ناطے باہمی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون بڑھانا ہمارے آپسی مفاد میں ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہند اور چین کے درمیان کثیر رخی تعلقات جاری رہیں گے تاکہ زیادہ ترقی کی جاسکے اور زیادہ مثبت نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ روس، ہندوستان، چین کی پندرہویں سہ ملکی میٹنگ میں شرکت کے لئے بھارت آئے ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ کا اہتمام وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیا ہے، جس میں توقع ہے کہ عام مفاد کے عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More