15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روڈ سیفٹی مہم کیلئے فلم اداکار اکشے کمار برانڈ امبیسڈرمقرر

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل وحمل ، شاہراہوں ، جہازرانی ، آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج سڑک سیفٹی سے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے  کیلئے تین مختصر فلموں کو لانچ کیا۔ فلم اداکار جناب اکشے کمار ان فلموں میں نظر آرہے ہیں۔ ان فلموں کے ہدایتکار جناب آر بالکی  ہیں۔ نئی دہلی میں وزیر مملکت جناب منسکھ  لال منڈاویہ کی شرکت والی ایک تقریب میں جناب گڈکری نے فلم اداکار جناب اکشے کمار کو روڈ سیفٹی مہم کیلئے برانڈ امبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔ سماجی سرگرمیوں کے  تئیں اکشے کمار کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ان کی حالیہ فلم ‘پیڈ مین’ اور ‘ٹوائلٹ : ایک پریم کتھا’ کا ذکر کیا  جو کہ بڑی حد تک صفائی ستھرائی اور صحت بخش ماحول  کے لئے سرکار کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں نمایاں  کردار ادا کرنے والی ثابت ہوئیں۔ جناب گڈکری نے لوگوں سے زور دیکر کہا کہ وہ روڈ سیفٹی سے متعلق بہترین طریقہ کار کو اپنائیں تاکہ حادثات سے پاک بہتر معاشرے کی تشکیل ہوسکے۔

جناب اکشے کمار نے اس موقع پر مختصر فلموں کو پروڈیوز کرنے کے اپنے تجربات کو ساجھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  ہندوستان کی سڑکوں اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے تئیں حکومت کی کوششوں میں شامل ہوکر بیحد فخر محسوس کررہے ہیں اور وہ معاشرے کی بہتری اور بھلائی کیلئے  روڈ سیفٹی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویہ نے ملک میں سڑک حادثات کے سبب ہلاک ہونےو الی بڑی تعداد کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات میں 65 فیصد سے زائد ان افراد کی موت ہوئی ہے جو کہ روزگار ملازمت کی عمر میں تھے۔ اس سے ان کے اہل خانہ پر نہایت برے اثرات مرتب ہوئے  تھے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنے کا مطلب ملک کی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے۔ سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وائی ایس ملک نے روڈ سیفٹی مہم میں برانڈ امبیسڈر کی حیثیت سے حکومت کی پیش کش کو قبول کرنے پر  اکشے کمار کے جذبے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت کے ذریعے پروڈیوز کی گئی ان مختصر فلموں کے ذریعے  لوگوں کو روڈ سیفٹی اصول وضوابط کو تسلیم کرنے کیلئے تحریک ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More