16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا راجیہ منتری شری پد نائک نےمیڈیا سے دفاعی امور کی رپورٹنگ میں قومی سلامتی کے تئیں حساس رہنے کی اپیل کی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج سے متعلق پیش رفتوں کے بارے میں رپورٹنگ کے دوران قومی سلامتی کے تئیں حساس رہے۔آج یہاں ڈیفنس کاریسپونڈنٹس کورس(ڈی سی سی)کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شری پد نائک نے کہا کہ صحافیوں کا کام ان فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو انتہائی مشکل حالات میں اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں اور یہاں تک کہ قوم کی خدمت میں وہ قربانی دینے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔

رکشا راجیہ منتری نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور لوگوں کے درمیان ایک پُل کا کام کریں، جو کہ کسی ملک کے خوشحال ہونے کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشش کرے، جبکہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں لوگوں کو باخبر کرے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت مسلح افواج کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

کامیاب طورپر ڈی سی سی 2019ء مکمل کرنے کے لئے ٹرینی صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب شری پد نائک نے امید ظاہر کی کہ اس کورس نے کثیر جہتی نقطہ نظر فراہم کیا ہے، جو صحافیوں کو مسلح افواج سے متعلق واقعات اور پیش رفتوں کی بامقصد،گہرائی اور درست کوریج کے ساتھ لوگوں تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اُن ہنرمند دفاعی صحافیوں کا ایک پول تیار کیا جائے، جو مسلح افواج کو تمام سطحوں پر سمجھتے ہیں۔

رکشا راجیہ منتری نے ڈی سی سی 2019ء کی کامیاب تکمیل پر ٹرینی صحافیوں کو سرٹیفکیٹ اور میڈلز سے بھی نوازا۔

شرکت کرنے والے میڈیا اہلکاروں نے ڈائریکٹوریٹ برائے رابطہ عامہ(ڈی ڈی آر)اور وزارت دفاع کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہیں مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ قریب سے ملاقات کرنے، تبادلہ خیال کرنے، فارورڈ لوکیشنز کو دیکھنے اور فوجی آلات کو قریب سے دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران انہیں جو ایکسپوزر ملا ہے، اس سے ان کے نقطہ نظر میں وسعت آئی ہے۔

جناب ستانشو کر، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن بیورو، جناب اے بھارت بھوشن بابو، اے ڈی جی(ایم اینڈ سی)، ڈی پی آر اوروزارت دفاع کےدیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈیفنس کاریسپونڈنٹس کورس (ڈی سی سی) ڈی پی آر کے زیر اہتمام منعقد ایک انتہائی مشہور کورس ہے۔ اس کورس کا انعقاد 26 اگست تا 19ستمبر 2019ء کیا گیا تھا۔ملک بھر سے 32 صحافیوں نے اس کورس میں حصہ لیا تھااور انہیں 4 موڈیولز میں سخت ٹریننگ دی گئی تھی۔یہ موڈیول ہیں-بحریہ اور کوسٹ گارڈ   لیگ ممبئی میں، فضائیہ لیگ چنڈی گڑھ اور امبالہ میں، آرمی لیگ جموں و کشمیر میں اور ایم او ڈی لیگ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More