19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکن پارلیمنٹ جناب ونود کھنہ کی رحلت پر اطلاعات ونشریات کے وزیر کااظہار رنج وغم

विधान सभा अध्यक्ष प्रेम चन्द्र अग्रवाल जी ने फिल्म अभिनेता श्री विनोद खन्ना के निधन पर शोक प्रकट किया
Urdu News

نئی دہلی،27؍اپریل،اطلاعات ونشریات کے وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور فلم اداکار اور رکن پارلیمنٹ جناب ونود کھنہ کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ان کے غمزدہ اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ عظیم فلمی شخصیت اور گرداسپور سے رکن پارلیمنٹ جناب ونود کھنہ کی وفات کی خبر سن کر بے حد دکھی ہوں۔ ان کی اچانک اور بے وقت موت سے حیرانی ہوئی ہے۔ ان کی روح کو دائمی سکون ملے۔

ہندوستانی سنیما میں ان کا زبردست تعاون ہے۔ ان کی بے وقت موت سے پیدا ہوئے خلا کو پُر کرنا بے حد مشکل ہوگا۔ ان کی فلموں کو بے پناہ مقبولیت ملی اور بڑی تعداد میں ان کے مداح تھے۔ میرے اپنے، میرا گاؤں میر ادیش، جیل یاترا، مقدر کا سکندر، انکار، امراکبر انتھونی، راجپوت، قربانی، قدرت اور دیاوان جیسی فلموں میں ان کے شاندار کام کو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

جناب ونود کھنہ گزشتہ بیس برسوں سے بی جے پی کے ساتھ وابستہ رہے۔ جناب اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وہ مرکزی وزیر بھی رہے۔ گرداسپور کے موجودہ رکن پارلیمنٹ تھے۔ ان کی موت پارٹی اور گرداسپور کے عوام کیلئے بڑا نقصان ہے۔ میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کے سوگوار اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More