16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے میں رضاکارانہ طورپرسبسیڈی ترک کرنے کی اسکیم

Urdu News

نئی دہلی: ریلوے کے وزیرمملکت جناب راجن گوہن نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاہے کہ معمرریل مسافروں کے لئے کرائے میں  دی جانے والی رعایت یعنی سبسیڈی کو 100فیصد بنیاد پر ترک کرنے کامتبادل  پہلے ہی دستیاب ہے ۔ تاہم 22جولائی ،2017سے سینئرشہریوں کے لئے مذکورہ رعایت کو 50فیصد تک بھی ترک کرنے کا متبادل فراہم کرایاگیاہے ۔22جولائی ،2017سے 30نومبر ،2017کے دوران جس قدرتعداد میں معمرشہریوں نے ریل کرائے میں ملنے والی سبسیڈی  100فیصد اور 50فیصد بنیادوں پررضاکارانہ طورپرترک کی ہے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

(1)سوفیصد سبسیڈی ترک کرنے والے سینئرشہری ۔5.67لاکھ

(2) 50فیصد سبسیڈی ترک کرنے والے سینئرشہری 5.81لاکھ

          ریلوے کے تحت سبسیڈی ترک کرنے والی اسکیم کے نتیجے میں ریلوے کو جوآمدنی حاصل ہوتی ہے اوراس آمدنی کو ریلوے اسٹیشنوں کی ترقیات سمیت مالی اخراجات کی تکمیل کے لئے بروئے کارلایاجاتاہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More