17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے میں کوچ مترا کی سہولت

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجین  گوہین نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کوچ میں صفائی کی کسی ضرورت کیلئے کلین مائی کوچ اسکیم کے ذریعے کوئی بھی مسافر ایک مخصوص موبائل نمبر پر موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے پیغام بھیج سکتا ہے۔ متبادل کے طور پر مسافر  درخواست لاک کرنےکیلئے ایک اینڈرائڈ ایپ یا ویب پیج کا بھی استعمال کر سکتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کلین مائی کو چ سروس کواپڈیٹ کرکے اب کوچ مترا سہولت کر دیا گیاہے، جو ایک سنگل ونڈو انٹرفیس ہے تاکہ صفائی ڈِس انفیکشن ، ٹرین لائٹنگ، ایئر کنڈیشن اور کوچیز کی واٹرنگ جیسی مسافروں کی کوچ سے متعلق ضرورتوں کا اندراج کیا جا سکے۔ تقریباً800آنے جانے والی ٹرینوں میں کوچ مترا سہولت شروع کی گئی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ  اپریل 2017 سے دسمبر 2017 تک 71ہزار سے زیاد ہ سروس درخواستیں موصول ہوئیں اور تقریباً 90فیصد ان سروس درخواستوں پر عمل کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More