28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے پلاسٹک میٹریل کے استعمال پر پابندی عائد کرے گی

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر تقریر کے دوران 02 اکتوبر، 2019 کو پلاسٹک کو ایک ہی بار استعمال کرنے کی روک تھام کے لئے حلف برداری کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے بھارتیہ ریلوے  ایک بار پھر پلاسٹک کے استعمال میں تخفیف کر کے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے آگے آئی ہے۔ وزارت ریلوے نے اپنی تمام ریلوے یونٹوں کو 50 مائیکرون سے کم پتلے پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال کئے جانے میں 02 اکتوبر، 2019 سے تخفیف کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلے میں پلاسٹک فضلے کو کم سے کم کرنے اور اسے ایکو فرینڈلی بنانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

            اس سلسلے میں ہدایات پر 02 اکتوبر، 2019 سے عمل در آمد کے ضمن میں وزارت ریلوے نے سرکلر جاری کیا ہے۔ اس سرکلر میں درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں:۔

            پلاسٹک میٹریل کا ایک ہی بار استعمال ممنوع، تمام ریلوے وینڈر پلاسٹک کیری بیگ کے استعمال سے گریز کریں گے، عملہ پلاسٹک مصنوعات کے استعمال میں تخفیف کریں گے، دوبارہ استعمال کریں گے اور پلاسٹک فٹ پرنٹ میں تخفیف کے لئے کفایتی اور دوبارہ استعمال ہونے والے بیگ استعمال کریں گے، آئی آر سی ٹی سی پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کی واپسی پر عمل در آمد کر گی، پلاسٹک کی بوتلوں کو کچلنے والی مشینیں تیزی سے فراہم کرائی جائیں گی۔

            پلاسٹک فری ریلوے بنانے کے لئے تمام متعلقین کو مناسب وقت دیتے ہوئے ان ہدایات پر 02 اکتوبر، 2019 سے سخت عمل در آمد شروع کیا جائے گا۔

            وزارت ریلوے نے اپنے ریلوے یونٹوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پلاسٹک کے استعمال میں تخفیف کے لئے 02 اکتوبر، 2019 کو حلف لیا جائے گا۔ ریلوے کے صارفین کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے  انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More