نئی دہلی، ریلوے کی وزارت نے خاتون مسافروں کے لئے ٹرینوں میں ریزرو ایکوموڈیشن مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں اپنے سفر میں آسانی ہو۔ اس تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام راجدھانی/دورنتو/ مکمل طور پر ایئر کنڈیشن ٹرینوں (3 اے سی کلاس والی) ٹرینوں کی 3 اے سی کلاس میں چھ برتھوں کا ریزرویشن کوٹا خاتون مسافروں کے لئے مخصوص کیا جانا چاہیے۔ چاہے وہ خاتون مسافر کسی بھی عمر کی ہو یا تنہا سفر کررہی ہو یا گروپ میں سفر کررہی ہو۔
فی الحال بتائے گئے مذکورہ معاملوں کے لئے حسب ذیل سہولتیں پہلے ہی سے دستیاب ہیں۔
میل/ ایکسپریس ٹرینوں میں 6 سلیپر کلاس برتھوں کا ریزرو ویشن کوٹا خاتون مسافروں کے لئے کوچ کے تھرڈ بے میں مخصوص کی جانی چاہیے چاہے وہ خاتون کسی بھی عمر کی ہو یا تنہا سفر کررہی ہو یا گروپ میں سفر کررہی ہو۔
غریب رتھ ایکسپریس ٹرینوں کی 3 اے سی کلاس میں 6 برتھوں کا ریزرویشن کوٹا خاتون مسافروں کے لئے مخصوص کیا جانا چاہیے چاہے وہ خاتون کسی بھی عمر کی ہو یا تنہا سفر کررہی ہو یا گروپ میں سفر کررہی ہو۔
سبھی ٹرینوں میں جن میں ریزرو سلیپنگ ایکوموڈیشن ہے، سلیپر کلاس میں 6 نچلی برتھ فی کوچ کا مشترکہ کوٹا اور اے سی 3 ٹائر اور اے سی 2 ٹائر کلاسوں میں فی کوچ 3 نچلی برتھ معمر شہریوں، 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خاتون مسافروں اور حاملہ خواتین کے لئے مخصوص کی گئی ہے ۔