20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر سریش پربھاکر پربھو نے مسافروں کی سہولتوں کے لئے مختلف اقدامات کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، 13 جولائی 2017، ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے مسافروں کی سہولتوں کے لئے حسب ذیل مختلف اقدامات کا افتتاح کیا۔

1. بھوپال اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4/5 پر لفٹ ۔

2. بھونیشور میں میکانئزڈ لانڈری کا سنگ بنیاد ۔

3. سنبل پور اسٹیشن میں فائی فائی۔

4. وزیا نگرم اسٹیشن پر وائی فائی۔

5. 22163/64بھوپال۔ کھجوراؤ مہا مانا انٹرسٹی ایکسپریس (روزانہ)

6. 22833/34بھونیشور کرشنا راجا پورم ہمسفر ایکسپریس (ہفتہ وار)

شہری ہوابازی کے وزیر جناب گجاپتی راجو، آبی وسائل، دریا ؤں کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی ، قبائلی امور کے وزیر جناب جوول اورم ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب دھرمیندر پردھان، ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین، لوک سبھا کے ممبرا ن پارلیمنٹ جناب ناگیندر کمار پردھان خصوصی طور پر اس موقع پر موجود تھے۔ ٹریفک ممبر محمد جمشید اور ریلوے بورڈ کے دیگر ممبران کے علاوہ سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کے سمت میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ ریلوے مسافروں سہولیات فراہم کررہی ہے جو کہ اس کا ایک اہم مقصد ہے۔ آج میکانئز لانڈری کا افتتاح کیا گیا۔ اس سے مسافروں کے سفر سے متعلق تجربے میں اضافہ ہوگا۔ نیو مہا مانا ایکسپریس، نیو ہمسفر ایکسپرس، مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ کے مسافروں کے لئے مزید سہولت مہیا کرے گا ۔ مدھیہ پردیش ، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں ریلوے پروجیکٹوں سے متعلق سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More