19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر نے آج سائنس ایکسپریس کے مڈگاؤں مرحلے کا افتتاح کیا

रेल मंत्रालय ने आज साइंस एक्‍सप्रेस ट्रेन के मडगांव चरण का शुभारंभ किया
Urdu News

نئی دلّی ، مایہ ناز سائنس ایکسپریس ایگزی بیشن ٹرین جو 17 فروری 2017 سے پورے ملک کے دورے پر ہے، اپنے نویں مرحلے میں آج 11 جولائی 2017 کو مڈگاؤں پہنچی۔ اس مرحلے کو ‘‘سائنس ایکسپریس کلائمیٹ ایکشن اسپیشل (ایس ای سی اے ایس)’’ کا نام دیا گیا ہے، جس میں آب و ہوا کی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سائنس ایکسپریس کے مڈگاؤں مرحلے کا افتتاح کیا۔ ایس ای سی اے ایس آب و ہوا کی تبدیلی اور سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اس ٹرین کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی اور مذاکرات نیز بحث و مباحثے کے اچھے مواقع کا پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ مڈگاؤں میں 11 سے 13 جولائی 2017 تک لوگ اس ٹرین کو ملاحظہ کرسکیں گے، اس کے بعد یہ اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوجائے گی۔

سائنس ایکسپریس حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کا ایک اہم پروگرام ہے۔ یہ اختراعی نوعیت کی چلتی پھرتی سائنسی نمائش ہے، جو اے سی ٹرین کے 16 ڈبوں میں لگائی گئی ہے۔ یہ ٹرین اکتوبر 2007 سے پورے ہندوستان میں چل رہی ہے۔ سائنس ایکسپریس ٹرین نے ملک کے آٹھ چکر مکمل کرلئے ہیں اور تقریباً 1,53,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ ملک کے 495 مقامات پر ٹرین کی نمائش کی گئی ہے۔ اپنی نمائش کے 1,712 دنوں میں لوگوں نے اس میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایک کروڑ 64 لاکھ لوگ اسے دیکھنے کے لئے آچکے ہیں۔ سائنس ایکسپریس سب سے بڑی اور سب سے لمبی چلتی پھرتی سائنس نمائش ہے، جس کے لمکا بک آف ریکارڈس میں 12 اندراجات ہوچکے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More