19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کےوزیر نےانڈین ریلوےکےمتعددکاموں کاآغازکیا

Urdu News

نئی دہلی،۔اپریل ،ریلوے کےوزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نےآج ریل بھون سےویڈیوکانفرنسنگ کےذریعے آدرش اسٹیشن –سلونامیں مسافرسہولیات کاافتتاح کیا اور درج ذیل کاموں کا آغاز کیا۔

  1. حاجی پور-بچھواڑا لائن کی ڈبلنگ(دوسری لائن بچھانےکاکام)
  2. سمستی پور-دربھنگہ لائن کی ڈبلنگ۔
  3. پتراتو(دھنباد)سون نگر کےدرمیان تیسری لائن بچھانےکےکام کاآغاز۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کےمتل اور اورریلوے بورڈ کےدیگراراکین اور ریلوے بورڈ کے سینئراہلکاراس موقع پر موجود تھے۔

حاجی پور-بچھواڑا (72کلومیٹر)کےدرمیان دوسری لائن بچھانے کا کام۔

  1. عمومی کیفیت

منظوری کا سال    :         16-2015

منظورشدہ لاگت:   678.54کروڑروپے۔

  1. فوائد:

حاجی پور-بچھواڑا سیکشن  مشرقی مرکزی ریلوے کے انتہائی مصروف حاجی پور-برونی روٹ پر واقع ہے اوریہ  شمالی سرحدی علاقوں کی طرف نقل و حمل کیلئے  سب سے چھوٹا متبادل  روٹ ہے۔ اس سیکشن کی نقل و حمل افادیت 120.45فیصد ہے۔ حاجی پور اور بچھواڑا کےدرمیان دوسری لائن بچھ جانےسے گنجائش سے متعلق رکاوٹوں کا ازالہ ہوگااور اس سے ٹریفک کےنقل و حمل میں آسانی پیدا ہوگی۔

  1. اس پروجیکٹ پر کام اِرکون کےذریعے کیاجارہاہے۔ مٹی کےکام، چھوٹےاوربڑے پُلوں کی تعمیر کا کام سونپا جا چکا ہے۔

سمستی پور-دربھنگہ (38کلومیٹر)کےدرمیان دوسری لائن بچھانے کا کام۔

  1. عمومی کیفیت

منظوری کا سال    :         16-2015

منظورشدہ لاگت:   491.01کروڑروپے۔

  1. فوائد:

سمستی پور-دربھنگہ سیکشن سمستی پور-نَرکٹیہ گنج روٹ پر واقع ہے اوریہ گورکھپور سے  شمالی سرحدی علاقوں کی طرف نقل و حمل کیلئے  سب سے چھوٹا متبادل  روٹ ہے۔ اس سیکشن کی نقل و حمل افادیت 235فیصد ہے۔ سمستی پور اور دربھنگہ کےدرمیان دوسری لائن بچھ جانےسے گنجائش سے متعلق رکاوٹوں کا ازالہ ہوگااور اس سے ٹریفک کےنقل و حمل میں آسانی پیدا ہوگی۔

  1. اس پروجیکٹ پر کام مشرقی مرکزی ریلوے کےذریعے کیاجارہاہے۔ مٹی کےکام، 15کلومیٹرتک چھوٹےاوربڑے پُلوں کی تعمیر کے کام کیلئے ایجنسی کا تعین کیا جا چکا ہے۔

پَتراتو-سون نگر (291کلومیٹر)کےدرمیان تیسری لائن بچھانے کا کام۔

  1. عمومی کیفیت

منظوری کا سال    :         17-2016

منظورشدہ لاگت:   3404.16کروڑروپے۔

  1. فوائد:

یہ پروجیکٹ جھارکھنڈ کےرام گڑھ، ہزاری باغ، لاتیہار، پلامو اور گڑھوا اضلاع اور بہارکےاورنگ آبادضلعے کا احاطہ کرےگااورخوردنی اناج، خام لوہا، کوئلہ، کھاد، سیمنٹ اور چینی  کے مؤثرنقل و حمل کی راہ ہموار کرےگا۔

  1. کام کی موجودہ صورتحال:

سون نگر-پتراتوکےدرمیان تیسری لائن بچھانے کے پروجیکٹ کودسمبر 2016میں منظوری دی گئی تھی، جس پر 3406.16کروڑروپے کی لاگت آنے کااندازہ ہے۔اس پروجیکٹ کےعملدرآمدکاکام آر وی این ایل کودیاگیاہے۔آر وی این ایل کی دو پروجیکٹ نفاذ اکائیاں(پی آئی یو)رانچی اور مغل سرائے میں قائم کی جا رہی ہیں۔ ٹینڈرطلب کرنےسےمتعلق تفصیلی منصوبہ تیار کیاجارہاہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More