16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زرعی کاروبار میں آسانی کا اشاریہ

Urdu News

نئی دہلی، حکومت  زرعی سیکٹر میں  نئی جان ڈالنے کی کوشش کررہی ہے  اور وہ ایسا  آمدنی کو مرکز مان کر  کررہی ہے  جس میں توجہ  صرف مقررہ نشانے کے مطابق پیداوار پرنہیں ہے ۔ آمدنی سے متعلق  حکمت عملی میں  زیادہ  پیداواریت ، زراعت  کی کم لاگت  اور مصنوعات کی منافع بخش  قیمتوں پر  دی جارہی ہے تاکہ زراعت سے  زیادہ آمدنی حاصل کی جاسکے۔

 اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  کہ حکومت کے اصلاحات کے   ایجنڈے پر   تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  مطلوبہ رفتار کے ساتھ عمل درآمد کریں،  ریاستوں کے مابین مسابقت کے  جذبے کو  فروغ دینے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔  ایک اشاریہ کے ذریعہ   ریاستوں کی  درجہ بندی کے سلسلہ میں   تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک اشاریہ   مرتب کرنے سے متعلق نوٹ  بھیجا گیا ہے   جس میں ان کے خیالات معلوم کئے گئے ہیں۔   اس سلسلہ میں  تصور یہ ہے کہ    کھیتی باڑی کو   صرف   پیداوار دینے والی ایک سرگرمی نہ سمجھا جائے   جو  ملک کے لئے   خورا ک کی  فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں  چلائی جاتی ہے بلکہ ایک کاروباری سرگرمی سمجھا جائے جوکسان   ایک صنعت کار کے طو ر پر چلائیں۔ مجورہ اعشاریہ میں  مختلف پہلوؤں کا احاطہ  کیا جائے گا  مثلاً  پیداوار /پیداواری صلاحیت بڑھانا  ، زرعی مصنوعات کی  زیادہ قیمتیں حاصل کرنا،   اور  پیداوار کی لاگت کم کرنا، خطرات کو کم کرنا، نیز سرمایہ کاری سے متعلق  معاملات۔

زراعت کیونکہ ایک  ریاستی موزوں ہے، اس لئے ریاستی حکومتیں امکانی منصوبوں  کو ترقی دیتی ہیں اور متعلقہ پروگراموں/ اسکیموں پر  موثر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہیں۔    اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت مختلف اسکیموں ا ور پروگراموں کے ذریعہ  ریاستی حکومت  کو مدد دیتی ہے۔ مجوزہ اشاریہ سے ریاستوں کے مابین مسابقت کے جذبے کو فروغ دے کر   زراعت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت  کے وزیر مملکت  جناب  پرشوتم روپالا نے   آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More