16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سارس نے اپنی دوسری ٹیسٹ پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی ؛ بھارتی فضائیہ شروعات میں 15 طیاروں کو شامل کرنے کے لئے عہد بستہ

Urdu News

نئی دلّی ، ملک میں ہی  بنے ہندوستان کے ہلکے  جنگی طیارے  سارس نے ، آج اپنی دوسری  ٹیسٹ  پرواز کامیابی کے ساتھ  مکمل کر لی ہے ۔ اس پرواز  کی کمان بھارتی  فضائیہ کے ایئر  کرافٹ  اور سسٹم  ٹیسٹنگ  ایسٹیبلشمنٹ  کے وِنگ کمانڈر   یو پی سنگھ  ،  گروپ  کپتان آر وی  پنیکر اور  گروپ  کپتان  کے  پی بھٹ  نے سنبالی اور اس نے ٹیکسٹ  بک فلائٹ  کے لئے بنگلورو کے ایچ اے ایل   ہوائی اڈے سے  اڑان  بھری ۔

          پروڈکشن  کو منجمد کرنے سے قبل  سارس ( ایس اے آر اے ایس )  پی ٹی آئی این  کی 20 منصوبہ بند  پروازوں  میں سے یہ دوسری  پرواز تھی ۔ اس سے قبل ، اس سال 24 جنوری  کو سارس کی  پہلی  ٹیسٹ  پرواز  کامیابی کے ساتھ پوری  کی گئی تھی ۔ اس طیارے  کا ڈیزائن   اور فروغ  سی ایس آئی آر  – نیشنل  ایرو اسپیس   لیباریٹریز  ( این اے ایل )  نے تیار کیا ہے ۔ این اے ایل  کے مطابق  پروڈکشن  ماڈل ڈیزائن ، اس سال جون – جولائی تک تیار ہونے کا امکان ہے ۔

          انڈین ایئر فورس – ایئر کرافٹ اینڈ سسٹم ٹیسٹنگ  ایسٹیبلشمنٹ  کے سی ایس  آئی آر – این اے ایل  کے سائنس دانوں اور کپتانوں  کو مبارکباد  دیتے ہوئے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے وزیر   ڈاکٹر  ہرش وردھن نے کہا کہ  فلائٹ  کمانڈرس خصوصی  تعریف  کے حقدار ہیں کیونکہ  انہوں نے ایسے طیارے   کو اڑانے کا حوصلہ دکھایا   ، جسے پہلے  پرواز  کے لئے کر دیا گیا تھا ۔  اس حوصلے کے لئے  وزیر موصوف  نے اے ایس ٹی ای  کے کمانڈینٹ اور  ٹیسٹ  کریو  کے لئے توصیفی  ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔

          اس سے قبل ، 2009 ء   میں  ، ٹیسٹ پرواز  کے دوران پیش آئے  حادثے کے بعد  گزشتہ  حکومت نے  اس پروجیکٹ  کو بند کر دیا تھا ۔  دوسری ٹیسٹ  پرواز کے موقع پر موجود ڈاکٹر ہرش وردھن  نے آج  بتایا کہ  حالانکہ شہری ہوا بازی  کے جنرل ڈائریکٹوریٹ  ، ڈی جی سی اے نے طیارے  کے ڈیزائن میں کسی قسم  کی پروڈکشن  خامی  کو مسترد کر دیا تھا  تاہم  اس وقت سے کسی نے بھی  یہ حوصلہ نہیں دکھایا  کہ وہ اس پروجیکٹ  کو دوبارہ   شروع کر سکیں ۔ ڈاکٹر ہرش  وردھن نے کہا کہ   اس ملکی پروجیکٹ  کو بحال  کرنے کا سہرا موجودہ  نریندر مودی  حکومت کو جاتا ہے ، جو  میک اِن انڈیا  پروجیکٹ  میں تعاون دینے کے لئے پُر عزم  ہے ۔ انہوں نے مزید کہا  اس کوشش اور کامیابی  کے لئے اے ایس ٹی ای ،  ڈی جی اے کوی اے ، سی ای ایم آئی ایل اے سی  اور ایچ اے ایل مشترکہ طور پرذمہ دار ہیں ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن  نے بتایا کہ موجودہ حکومت  کے ذریعہ اس پروجیکٹ  کی بحالی کے بعد ،  این اے ایل نے سارس پی ٹی آئی ماڈل  کے ڈیزائن  میں تجدید  اور اصلاحات  کیں نیز اس میں وارننگ   نظام نصب کرکے دوسری ٹیسٹ  پرواز کے لئے تیار کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More