19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سامان فراہم کرتے وقت غیر ملکی سفارتی مشنوں؍اقوام متحدہ تنظیموں کا منفرد پہچان نمبر(یو آئی این) قبول کرنا ضروری ہے

Urdu News

نئی دہلی؍جنوری،غیرملکی سفارتی مشنوں؍ اقوام متحدہ تنظیموں کی طرف سے یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وینڈرس ؍سامان سپلائی کرنے والے؍ ای کامرس کی ویب سائٹیں سفارت خانوں؍مشنوں؍قونصل خانوں یا اقوام متحدہ تنظیموں کوسامان فروخت کرتے وقت ان کا یو آئی این یعنی منفرد پہچان نمبر قبول کرنے میں پش و پیش کرتی ہیں۔

یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ غیر ملکی سفارتی مشنوں؍ اقوام متحدہ تنظیموں کو سامان کی سپلائی یا ان کے ساتھ کوئی اور کاروبار (بی 2سی) کی سپلائی کرنے والوں کی ٹیکس کی ادائیگی پر کوئی فاضل ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔سامان سپلائی کرتے وقت یو آئی این ریکارڈ کرنے کے ذریعے یہ غیر ملکی سفارتی مشن ؍اقوام متحدہ تنظیمیں اس ٹیکس کی واپسی کا دعویٰ کرسکیں گی جو انہوں نے ہندوستان میں ادا کیا ہے۔ اس لئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ سامان فراہم کرنے والے ٹیکس کے انوائس پر سفارت خانوں؍مشنوں ؍قونصل خانوں یا اقوام متحدہ تنظیموں کا یو آئی این درج کرنے سے انکار نہ کریں۔

منفرد پہچان نمبر 15 ہندسے کا ایک منفرد نمبر ہوتا ہے، جو اقوام متحدہ کے (مراعات اور چھوٹ) کے قانون 1947 کے تحت اقوام متحدہ کی کسی تنظیم یا کسی ہمہ ملکی مالی ادارے اور تنظیم کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔ یو آئی این کے پہلے دو ہندسے اس جگہ کی نشاندہی کرتے ہیں جس ملک میں یہ تنظیم واقع ہے۔

یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ جی ایس ٹی ایس ضابطے مجریہ 2017 کی دفعہ 46 کے تحت انوائس پر منفرد پہچان نمبر درج کرنا لازمی ہے۔ اس ضابطے کی خلاف ورزی کی صورت میں جی ایس ٹی ایس  ضابطے مجریہ 2017 کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More