نئی دہلی۔؍جون؛ مہاراشٹر میں مهاڈ کے قریب ساوتری اور اودھی ندی1928 میں بنایا گیا ایک پرانا پل 2 اگست، 2016 کو شدید بارش کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے اس پل کے مقام پر 6 ماہ کے اندر اندر نیا پل تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جناب گڈکری کےاعلان کے مطابق عمل کرتے ہوئے اس منصوبے پر تیزی سے کام کیا گیا اور 35.77 کروڑ روپے کی لاگت سے بارش کا موسم شروع ہونے سے پہلے ہی 165 دن کے ریکارڈ وقت میں نئے پل کوتعمیر کر دیا گیا۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کل 5 جون، 2017 کو ساوتری ندی پر نو تعمیر پل کا افتتاح کریں گے اور اسے عام لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے کھولیں گے۔ نیا پل 16 میٹر چوڑا اور 239 میٹر لمبا ہے۔ اس پر فٹ پاتھ، سیلاب وارننگ سسٹم اور روشنی کا مناسب اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر میں کوروسیو اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔
12 comments