18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سبھی والدین اپنے بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگوائیں

Urdu News

نئیدہلی:۔حال ہی میں یہ افواہ گشت کرتی رہی تھی کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پلائی جانے والی پولیوخوراک   میں  وائرس پایا گیا ہے ۔ یہ محض ایک افواہ ہے  کہ بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایک مخصوص کمپنی کے ذریعہ سپلائی کی جانے والی پولیو کی خوراک کی دوا معیاری نہیں تھی۔

 اس  پروگرام کے لئے ایک مخصوص تیار کنندہ کمپنی  سے خریدی جانے والی دو عنصری پولیو خوراک کی خریداری بند کردی گئی ہے  اور اب اس کمپنی کا سارا ذخیرہ واپس لے لیا گیا ہے ۔

 ملک میں پولیو کی دوعنصری دوا بنانے والی ایسی کمپنیاں  بھی ہیں جو پولیو کی دوا سپلائی کرتی رہی ہیں ۔ان دوسری کمپنیوں کے ذریعہ سپلائی کی جانے والی دو ا کی جانچ کی گئی اورپایا گیا کہ یہ دوا تمام مقررہ معیارات کے مطابق ہے ۔بچوں کو  محفو ظ اور موثر پولیو کی دوا فراہم کرائے جانے کی غرض سے اب اس پروگرام میں  انہی کمپنیوںکی ویکسین کی دوا استعمال کی جارہی ہے ، جن کی پولیو خوراک محفوظ اورموثر پائی گئی  تھی۔

 پولیو خوراک کی دوا پوری طرح محفوظ ہے اوراس سے لاکھوں بچوں کو پولیو کی معذوریت کے اثرات سے بچالیا گیا ہے۔سبھی والدین کو  اپنے بچوں کو پولیو کی دوا دینی چاہئے تاکہ انہیں  پولیو کے مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ حکومت ہند نے عالمی تنظیم صحت سے مشورے کے بعد وہ تمام ضروری اقدامات کئے ہیں جن کے ذریعہ اس پروگرام میں فراہم کرائی جانے والی ویکسینز  (دوائیں ) پوری طرح محفوظ اور موثر ہیں۔

 واضح ہوکہ ہندوستان پچھلے سات برس سے زائد عرصے سے پولیو کی وبا سے محفوظ رہا ہے ۔لیکن اب چونکہ بعض پڑوسی ملکوں میں  کچھ پولیو کے مریض  پائے بھی گئے ہیں ، اس لئے ہندوستان کو  اپنی آبادی کو پولیو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ حکومت ہند کی جانب سے  اسی سلسلے میں پولیو کے خلاف دوہری حفاظت فراہم کرانے کی غرض سے آفاقی ٹیکہ کاری  اور اس سے متعلق ادویہ کے پروگرام میں  پولیو  کی  دو عنصری  دوا فراہم کرائے جانے کے ساتھ ساتھ ان ایکٹی ویٹیڈ  پولیو ویکسین بھی  فراہم کرائی جارہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More