21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سد بھا ؤنا ٹور کے شرکا سے قومی یکجہتی کے لئے کا م کر نے کی صدر جمہوریہ کی اپیل

President urges participants of Sadbhavana Tour to strive for National Integration
Urdu News

 نئی دہلی۔ ؍ستمبر ۔آپریشن سد بھاؤنا ٹور میں شریک آسام کے چرانگ ضلع کے طلبا کے ایک گروپ نے آج (25 ستمبر 2017 )یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام نا تھ کو وند سے ملا قا ت کی ۔ اس سد بھا ؤنا ٹور کا اہتمام 7 سکھ لائٹ انفینٹری بٹالین( ایل آئی )نے کیا ہے ۔

طلبا کا استقبال کر تے ہو ئے صدر جمہوریہ نے آپریشن سد بھاؤنا کے شرکا سے قومی یکجہتی کے لئے کا م کر نے کی اپیل کی ۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ ان کی ما دری زبان آسامی کے علا وہ دوسری زبانیں، انہیں ملک کے دوسرے ہم وطنوں کے ساتھ ملنے جلنے میں مدد کریں گی ۔

ان کے روشن مستقبل کی خواہش ظاہر کر تے ہو ئے صدر جمہوریہ نے طلبا سے کہا کہ جب وہ اپنی ریا ست کو واپس لوٹیں تو اپنے سفر کے تجربات ،اپنے ہم درسوں ، رشتے داروں اور دوسروں کو بتا ئیں۔ اس سد بھا ؤنا ٹورکا اہتمام ہندوستان  کی برّی فوج کی 7 سکھ لائٹ انفینٹری بٹالین نے ملک کی ما لا مال اور تنوع سے بھری تہذیب و ثقافت سے طلبا کو روشناس کرانے اور ان میں قومی یکجہتی کا جذبہ پیدا کرنے کے پیش نظر  کیاہے ۔ یہ طلبا دہلی ،جے پور ، اجمیر اور ادے پور کا دورے پر ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More