20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسکول کے ٹیچر قومی ٹیچر ایوارڈ کے لئے براہ درخواست دے سکتے ہیں:جناب پرکاش جاؤڈیکر

Urdu News

نئی دہلی، سرکاری اسکولوں کے ٹیچر اب ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کے لئے  براہ راست اپنی نامزدگیاں بھیج سکتے ہیں۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ ایک نئی پہل ہے، کیو نکہ پہلے نامزدگیوں کا انتخاب ریاستی حکومت کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹیچر، ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کے لئے  خود ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ نئے نظام میں سرکاری اسکول کے ٹیچر ، ہیڈ ماسٹر آن لائن اپنی نامزدگی بھیج سکتے ہیں۔ ہر ضلع سے تین ٹیچروں کا انتخاب کیا جائے گا اور اسی طرح ہر ریاست سے 6 ٹیچروں کا انتخاب ہوگا۔ قومی سطح پر ایک خود مختار جیوری ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کے لئے 50 ممتاز ٹیچروں ؍ اسکول کے ہیڈ ماسٹروں کا انتخاب کرے گی۔ ٹیچر اپنے کئے گئے  کاموں کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ قومی جیوری ٹیچروں کی اختراعات ، تعلیمی نظام اور تدریسی طریقہ  کار میں  کی گئی انقلابی تبدیلی کی بنیاد پر بہترین ٹیچروں کا انتخاب کرے گی۔ ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کا مقصد ملک کے بہترین ٹیچروں کے تعاون کو تسلیم کرنا اور ان کی عزت افزائی کرناہے۔ کیونکہ ان کی کوششوں کی وجہ سے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار میں بہتری ہوتی ہے بلکہ ان کے طلباء کی زندگی بھی بہتر ہوتی ہے۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں  سرکاری اور سرکار کے امداد یافتہ اسکولوں ، مرکزی حکومت کے اسکولوں جیسے کیندریہ ودیالیہ ، جواہر نوودیہ ودیالیہ ،  تبتیوں کے لئے سینٹرل اسکول ، وزارت دفاع کے ذریعے چلائے جانے والے سینک اسکول ، ایٹمی توانائی کی تعلیمی سوسائٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکول اور سی بی ایس ای  اور سی آئی ایس سی ای سے  الحاق شدہ اسکولوں میں کام کرنے والے تمام ٹیچر اس قومی ایوارڈ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More