16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری دائرہ کار کی صنعت نے 76000ضرورتمند افراد کے لئے راشن اور کھانے کا انتظام کیا

Urdu News

نئی دہلی: سری نگر سے کنیا کماری تک، جام نگر سے شیلانگ تک بھکمری یومیہ اجرت پر اپنا گزارہ کرنے والوں کے لئے اتنا  ہی بڑا خطرہ ثابت ہورہی ہے، جتنا بڑا خطرہ کووڈ-19سے لاحق ہے۔ ان میں سے بہت سے نقل مکانی کرکے آنے والے مزدور بھارت کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کی اس حالت زار کو دیکھ کر ایک نورتن مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعت، جو آر ای سی لمٹیڈ کی ایک شاخ سی ایس آر کے تحت کام کرتی ہے، اس کے آر ای سی فاؤنڈیشن نے اپنے طورپر راحتی اقدامات شروع کئے ہیں۔ یہ ادارہ وزارت بجلی کے انتظامی کنٹرول کے تحت پاور سیکٹر کے پروجیکٹوں کو سرمایہ فراہم کرنے والے  سرکردہ اداروں میں شمار ہوتا ہے۔یہ ادارہ 76000ایسے افراد اور ان کے کنبوں کو ، جن کا گزارہ یومیہ اجرت پر ہے، لاک ڈاؤن کے دوران پکا ہوا کھانا، راشن، مختلف طور سے فائدہ پہنچانے والے پیکٹ،ماسک، سینیٹائزر اور یہاں تک کہ پناہ گاہ بھی فراہم کررہا ہے۔آر ای سی فاؤنڈیشن نے ان سرگرمیوں کے لئے پہلے ہی 7کروڑ روپےکے بقدر کے مجموعی فنڈ کو منظوری دی ہے اور ایسے مزید فنڈز کو منظوری دی جارہی ہے۔

بجلی اور نئی وقابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی جانب سے دی گئی کال پر عمل کرتے ہوئے آر ای سی نے پہلے ہی وزیر اعظم کے شہریوں کی امداد بہم رسانی اور ہنگامی صورت حال میں راحت کاری کی فراہمی(پی ایم –کیئرس)فنڈ میں 150کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے، تاکہ کورونا وائرس کے خلاف نبرد آزمائی کے خلاف جاری عمل میں اپنا تعاون دے سکے۔ اس کے علاوہ آر ای سی کے تمام تر ملازمین نے رضاکارانہ طورپر وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ کے بقدر کا عطیہ بھی دیا ہے۔

آر ای سی فاؤنڈیشن ، متعلقہ ریاستی تحویل والے بجلی ترسیلی اداروں کے ساتھ مل کر اناج کے پیکٹ اور دیگر ضرورتوں کی تکمیل کرنے والے پیکٹ، مثلاً ماسک ، سینیٹائزر فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ آر ای سی نے دہلی پولس کے ساتھ بھی  تال میل  قائم کیا ہے، تاکہ 500فوڈز پیکٹس فراہم کرائےجاسکیں۔ ایک پیکٹ کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر 4کنبوں کے کھانے کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔آر ای سی فاؤنڈیشن نے ترسیلی کمپنیوں ، بھارت بھر میں مختلف اضلاع کے کلکٹر حضرات ؍یا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حضرات کو فنڈ بھی جاری کئے ہیں، تاکہ 10 سے 30 دنوں تک پکا ہوا کھانا دن میں دو مرتبہ فراہم کرایاجاسکے۔متعدد دیگر اضلاع کے ساتھ بھی ان کے علاقوں میں اس کے نفاذ کے لئے گفت و شنید جاری ہے۔اس کے علاوہ ان اضلاع میں جن افراد کے پاس گھر میں کھانا پکانے کی سہولت دستیاب ہے، انہیں فوڈ کِٹ بھی فراہم کرائے جارہے ہیں۔

آر ای سی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز واقع گروگرام کی تعمیر میں مصروف عمل تقریباً 300 کارکنان کو، جن کا تعلق مختلف ریاستوں، مثلاً بہار، مغربی بنگال، اُڈیشہ اور گجرات وغیرہ سے ہے اور قرب و جوار کے دیگر ضرورتمند افراد کو راشن کی اشیاء مثلاً آٹا، چاول، دال، خوردنی تیل، صابن، سینیٹائزر وغیرہ ہفتہ میں دو مربتہ کی بنیاد پر فراہم کرائے جارہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More