17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری کالونیوں کی ویب سائٹ میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے ‘‘ ایم ہریالی ’’ موبائیل ایپ کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی: ہماری حکومت نے جون ،2019میں تمام وزارتوں /محکموں کو مختلف عوامی فلاحی /ترقیاتی سرگرمیوں کو آئندہ 100روز کے اندرزمینی سطح پرنافذ کرنے کے لئے اقدام کریں۔ ہم شہریوں کے معیارزندگی کو بہتربنانے کے لئے پرزورطریقے سے پرعزم ہیں ۔ یہ بات آج ہاؤسنگ اورشہری امورکے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ ایس پوری نے آج یہاں‘ ایم ہریالی ’موبائیل ایپ کے لانچ کے موقع پرکہی ۔اس ایپ کا مقصد شجرکاری اوراسی طرح کی دیگرسبزمہموں میں عوام کی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرناہے ۔ اب اس ایپ کا استعمال کرکے لوگ  ان کے ذریعہ کی گئی شجرکاری کی معلومات /تصاویرڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جو ایپ سے منسلک ہے اور یہwww.epgc.gov.inکی ویب سائٹ پردیکھی جاسکے گی ۔ یہ ایپ پودوں کی خودکارجیو۔ ٹیگنگ فراہم کرتی ہے ۔ اس ایپ سے نوڈل افسران وقتافوقتا شجرکاری کی نگرانی کرسکتے ہیں ۔ یہ ایپ صارف دوست ہے اورکسی بھی اینڈروئیڈفون پرکام کرسکتی ہے ۔

رواں ماں کے آغاز میں زندگی کو بڑھاوادینے کی سرگرمیوں کے حصے کے طورپر ، ڈائریکٹوریٹ آف ایسٹیٹ ، وزارت ہاؤسنگ اورشہری امورنے درج ذیل 103منتخبہ سرکاری کالونیاں ( 76دہلی میں اور 29دیگرریاستوں ) عوامی /شراکت داروں کے ذریعہ مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیاتھا۔ ان سرگرمیوں میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہیں :

(1)کھلے علاقوں کی صفائی اور شجرکاری کے ذریعہ سبزکاری

(2)بارش کے پانی کا تحفظ ۔ بیداری اورتعمیر

( 3) گھریلوفضلے یا کچرے کوعلیحدہ کرنا اورگھریلوکمپوسٹنگ پراوری اینٹیشن اورصلاحیت  سازی ۔

ہرایک کالوجی کے لئے ، مذکورہ سرگرمیاں 15جولائی ، 2019سے لے کر 15اکتوبر ،2019تک 100دن تک مہم کے انداز میں چلائی گئیں اور چلائی جارہی ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ریزیڈینٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کرنے کے لئے ڈائرکٹوریٹ ، سی پی ڈبلیو ڈی اور یوایل بی کے نوڈل افسران کی تقرری کی گئی ہے ۔

سیکریٹری ایچ یواے کے ذریعہ سن مارٹن پارک ، جانکیہ پوری میں 28جولائی ، 2019 کو ایک بڑی شجرکاری مہم ‘‘ ہریالی مہااتسو’’کا انعقاد کیاگیاجس میں تقریبا 500پودے لگائے گئے اوراس میں طلبأ سمیت تقریبا 150لوگوں نے شرکت کی ۔ آج کی تاریخ تک ، ان 103کالونیوں میں پھلوں کے پودوں سمیت 21ہزار756پودوں کی شجرکاری کی جاچکی ہے ۔ اور اس میں 3800لوگوں نے حصہ لیاہے ۔

25رین ہارویسٹنگ ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیں اور 307 نظاموں کی توسیع کی گئی ہے ۔ سورس فضلے کو علیحدہ کرنے اورگھریلوکمپوسٹنگ حل کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے لئے سرکاری کالونیوں کے الاٹیز کو 57ہزار782ایس ایم ایس بھیجے گئے اور عوام کو حساس بنانے کے لئے 76نمائشوں کا انعقاد کیاگیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More