16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے ایم ایس ایم ای برآمد کاروں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی؛ کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو نے ایف آئی ای او گلوبل لنکر کا آغاز کیا، جو ایم ایس ایم ای برآمد کاروں کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ تاکہ وہ  اپنی تجارت کو ڈیجیٹل شکل دے سکیں اور بڑھتی ہوئی تجارت کی عالمی برادری میں شامل ہوسکیں۔ اس تقریب کا انعقاد آج نئی دلی میں کیا گیا۔

وزیر موصوف نے برآمدکاروں کی بھارتی تنظیموں (ایف آئی ای او) کی فیڈریشن کو مبارکباد دی کہ اس نے  یہ دلچسپ  اورنت نیانظریہ پیش کیا۔  انھوں نے کہا کہ اس قدم سے بھارت کی کثیر رخی برآمداتی حکمت عملی کو توسیع دینے میں مدد ملے گی اور فن اور فنکاروں کا مارکیٹ سے  رابطی قائم کرانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ کم سے کم تین سو مقامات پر جلد ہی اندراج کیے جائیں گے، جس سے برآمدکاروں کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوگا۔

ایف آئی ای او گلوبل لنکر اس نظریے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے کہ ایس ایم ای کی تجارتی ترقی کو آسان، مزید منافع بخش اور محظوظ کرنے والا  بنایا جائے۔ یہ ایک بڑھتا ہوا عالمی نیٹ ورک ہے جو فی الحال ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ایس ایم ای کمپنیوں  پر مشتمل ہے۔ یہ  کمپنیاں اپنے الیکٹرانک بزنس کارڈ اور  پلیٹ فارم پر بنائے گئے ڈیجیٹل پروفائل کا استعمال کرکے،  اشتراک اور ترقی کے موقع تلاش کررہی ہیں۔ ایف آئی ای او مفت دستیاب ہے اور  اس پر بہت سی فائدہ مند چیزیں برآمد کاروں کو پیش کی جاتی ہیں۔ جیسے:

  • تجارتی موقع: برآمدکاروں کوسرچ اور جائزے کی سہولتوں کو استعمال کرتے ہوئے  ان کے گاہک، سپلائرس اور مشیر مل سکیں گے اور براہ راست فروخت کے لیے مفت ای- کامرس اسٹور دستیاب ہوسکیں گے۔ نیز بہتر چین منجمینٹ حاصل ہوسکے گا۔
  • تجارتی اشیا، صنعت سے متعلق خبروں اور مشترک مفاد والے گروپوں کے ذریعے تجارت کے بارے میں تازہ ترین معلومات۔
  • بہتر مستعدی: یہ پلیٹ فارم کمپنیوں کے مابین نیٹ ورک، ای-میل کو مربوط کرنے اور تجارتی کلینڈر ترتیب دینے جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔
  • ایف آئی ای او خدمات: نئے آر سی ایم سی / توثیق/ احیاء/ ایف آئی ای او کے ترقیاتی پروگرام اور الرٹس میں شرکت۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More