16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سعودی وزیر تیل نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرسے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دلّی: سعودی عرب کے توانائی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر عالی جناب خالد الفلیح نے بھارت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری مشترکہ تعاون خصوصاً حالیہ تیل کی صورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔جناب الفلیح نے جناب پردھان کوپیداوار کرنے والے اوپیک میں شامل اور اوپیک کے باہر کے ساتھی ممبران کے ساتھ صلاح و مشورے سے واقف کرایا جس میں روس کے توانائی کے وزیر الیکساندر نوواک اور یو اے ای کے وزیر توانائی جناب سہیل المزروئی شامل ہیں جو کہ اوپیک کانفرنس کے صدر بھی ہیں ۔
جناب پردھان نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صارفین و ہندوستانی اقتصادیات پر اس کے منفی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔ جناب پردھان نے مناسب اور مستحکم قیمتوں کے بارے میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیر الفلیح نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی اقتصادی ترقی کی حمایت کرنا سلطنت کے اہم نشانوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے دیگر پیداوار کنندگان کے ساتھ ساتھ اپنی اس عہد بستگی کا اعادہ کیاکہ واجب قیمتوں پر مستحکم دستیابی بنی رہے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More