15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سمندری طوفان ’فونی‘ یکم مئی تک شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور اس کے بعد دوبارہ شمال- شمال مشرق میں بڑھتے ہوئے اڈیشہ کے ساحل کی جانب پہنچے گا

Urdu News

نئی دہلی، جنوب مشرقی خلیج بنگال اور  اس کے آس پاس  کل  موجود سمندری طوفان فونی   29 اپریل 2019 کو 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  شمال – شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور  آج  بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی  بجے اسی خطے میں  ترنکومالی (سری لنکا)  سے تقریبا 620 کلو میٹر مشرق میں  جبکہ  چنئی  (تمل ناڈو )  سے 810 کلو میٹر دور  مشرق – جنوب مشرق میں اور  مچھلی پٹنم  (آندھراپردیش ) سے 950  کلو میٹر  جنوب – جنوب مشرق  میں  طول البلد 8.57 ڈگری  شمال  اور  ارض البلد 86.9  ڈگری مشرق  میں واقع تھا۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ  اگلے 6 گھنٹوں کے دوران یہ  شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا اور  اس سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ  شدت کا طوفان بن جائے گا۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ طوفان  یکم مئی کی شام تک  شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور جس کے بعد یہ رفتہ رفتہ  شمال – شمال مشرق  کی جانب مڑ جائے گا اور اڈیشہ کے ساحل تک پہنچ جائے گا۔

سمندر  طوفان سے متعلق بیشگوئی اور اس کی شدت  کے امکان سے متعلق گوشوارہ مندرجہ ذیل ہے:

تاریخ ؍ وقت (آئی ایس  ٹی)

پوزیشن (طول البلدشمال، ارض البلد– مشرق)

ہوا کی سطح پر زیادہ سے زیادہ  رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کا زمرہ

29.04.19/0830

9.7/86.8

85-95سے 110 تک کی رفتار

سمندری طوفان

29.04.19/1130

10.0/86.8

95-105 سے 120 تک کی رفتار

شدید سمندری طوفان

29.04.19/1730

10.6/86.5

110-120سے 135تک کی رفتار

شدید سمندری طوفان

30.04.19/2330

11.2/86.2

120-130 سے 145 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

30.04.19/0530

11.7/85.7

130-140 سے 155 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

30.04.19/1730

12.6/84.6

140-150 سے 165 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

01.05.19/0530

13.2/83.8

150-160 سے 175 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

01.05.19/1730

14.7/83.9

160-170 سے 195 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

02.05.19/0530

16.1/84.1

170-180 سے 195 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

02.05.19/1730

14.5/84.0

170-180 سے 195 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

03.05.19/0530

17.2/84.5

165-175 سے 190 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

03.05.19/1730

18.3/85.0

160-170 سے 185 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

04.05.19/0530

19.4/85.8

155-165 سے 180 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

وارننگ:

1-شید بارش کی وارننگ

  • 29 اور 30 اپریل 2019 کو  کیرالہ  کے مختلف مقامات پر  ہلکی سے متعدل اور کہیں کہیں  بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  تمل ناڈو  کے شمالی ساحلی علاقے اور  آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقے میں  29 اور 30 اپریل 2019 کو   مختلف مقامات پر  ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے ۔
  • آندھرپردیش کے شمالی  ساحلی علاقے  اور اڈیشہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں  2مئی کو  کچھ مقامات پر  ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے ۔ بارش میں  3 مئی سے  اڈیشہ کے  ساحلی علاقوں اور  اس سے متصل شمالی ساحلی آندھرا کے اضلاع میں  تیزی آنے کا امکان ہے اور کچھ علاقوں میں  بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ 3 مئی سے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں  ہلکی سے معتدل بارش  جبکہ  کہیں کہیں  بھاری بارش  ہونے کا قوی  امکان ہے۔

2-ہوا سے متعلق وارننگ:

  •  جنوب مشرقی خلیج بنگال  اور  آس پاس کے علاقوں میں  80-90  کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ  30  اپریل کی صبح سے  جنوب مغربی خلیج بنگال  میں ہواؤں کی رفتار  120-130 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے اور 145 کلو میٹر  کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  خلیج  بنگال سے متصل  مغربی وسطی علاقے میں شمالی تمل ناڈو  اور پڈو چیری  اور جنوبی آندھرا پردیش  کے علاقوں میں  پہلی مئی کو  ہوا کی رفتار70-160 سے  185 کلو میٹر  فی  گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
  • آج 29 اپریل  کو  تمل ناڈو اور پڈو چیری  کے ساحل سے دور  کومورین علاقے  اور  خلیج منار میں ہوا کی رفتار  30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ اور تیز ہوا کے جھکڑ کی رفتار  50  کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے ، جو  30 تاریخ کی صبح تک 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک  پہنچ جائے گی اور  ہوا کے جھکڑوں کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچے گی۔ 30 تاریخ کی شام تک  شمالی تمل ناڈو  ، پڈو چیری  اور جنوبی آندھرا پردیش  کے ساحلی علاقوں میں  ہوا کی رفتار  50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور ہوا کے تیز جھکڑوں کی رفتار  70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔
  • آج 29 اپریل کو  کیرالہ کے ساحل سے دور  ہوا کی رفتار  30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے جو 30 تاریخ  تک  40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور  ہوا کے جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
  • 2 مئی سے  شمالی آندھرا  پردیش اور اڈیشہ کے ساحلوں سے متصل علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور جھکڑوں کی رفتار  60 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور یہ  3 مئی کو  50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور 70 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی۔

3-سمندر کی صورت حال:

  • جنوب مشرقی خلیج بنگال اور  آس پاس کے علاقوں میں سمندر میں  کافی طغیانی ہے ۔ امید ہے کہ  30 تاریخ کی صبح سے  سمندر کی صورت حال جنوب مغربی  اور  مغرب وسطی خلیج بنگال  ، شمالی تمل ناڈو  ، پڈو چیری  اورجنوبی آندھرا پردیش کے  ساحلی علاقوں پر  مزید خراب ہوگی اور  پہلی سے  3 مئی 2019 تک  سمندر میں طغیانی رہے گی۔
  • پڈوچیری ، تمل ناڈو  اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں  پہلی مئی تک  سمندر میں طوفان کی کیفیت رہے گی  اور  پہلی سے 3 مئی تک  شمالی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے  اور 2 مئی کے بعد اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں  سمندر میں  طغیانی رہے  گی۔

4-ماہی گیروں کے لئے وارننگ:

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج  29 اپریل 2019 کو  جنوب مشرقی خلیج بنگال  اور اس سے متصل  استوائی بحر ہند  ، جنوب  مغربی خلیج بنگال اور سری لنکا کے ساحل سے دور سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ  جنوب مغربی اور مغرب  وسطی خلیج بنگال  اور سری لنکا کے قریب  سمندر میں ، پڈو چیری  ، تمل ناڈو  اور جنوبی آندھرا پردیش  کے ساحلی علاقوں میں  پہلی مئی تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ  پہلی  سے 3 مئی  2019 تک  مغرب وسطی خلیج بنگال  ، شمالی آندھرا پردیش  ، شمال مغربی   خلیج بنگال  اور  2 مئی سے اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے متصل گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
  • جو لوگ  پہلے سے مذکورہ بالا علاقوں کے گہرے سمندر میں گئے ہوئے ہیں ، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  فورا  ساحل پر لوٹ آئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More