نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام 28 اکتوبر2017 سے 3 نومبر 2017 کے درمیان منعقدہ سول سروسیز (مین) امتحان ، 2017 کے نتائج کی بنیادپر درج ذیل رول نمبر والے امیدوار وں نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس سروس اور دیگر سینٹرل سروسیز (گروپ ‘اے’ اور گروپ ‘بی’) میں سلیکشن کے لئے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ان امیدواروں کی نامزدگی عبوری ہے بشرطیکہ وہ ہر اعتبار سے مستحق پائے جائیں ۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی عمر، تعلیمی لیاقت ، کمیونٹی ، جسمانی معذوری سے متعلق اپنے دعووں کے ثبوت میں اصل سرٹی فیکٹ اور دیگر دستاویزات مثلاً پی اے فارم وغیرہ ، پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت پیش کریں۔ ایس سی /ایس ٹی /او بی سی اور پی ایچ سرٹی فکیٹ اور پی اے فارم وغیرہ کے فارمیٹ کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ چنانچہ انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ دستاویزات اپنے ساتھ تیار رکھیں۔
ان امیدواروں کا پرسنالٹی ٹیسٹ 19 فروری 2018 سے شروع ہونا متوقع ہے۔ پرسنالٹی ٹیسٹ نئی دہلی -110069، شاہجہاں روڈ پر واقع دھول پور ہاؤس میں یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوں گے۔ انٹرویو کے لئے بلائے جانے والے امیدواروں کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے ای –سمن لیٹر کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in۔ سے 18 جنوری 2018 سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ وہ امیدوار جو پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے ای –سمن لیٹر ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے انہیں فوری طور پر خط کے ذریعہ کمیشن کے دفتر سے رجوع کرنا چاہئے یا پھر انہیں فون نمبرز 011-23385271, 011-23381125, 011-23098543۔پر فون اور فیکس نمبر011-23387310, 011-23384472. ۔ پر فیکس کرنا چاہئے۔ کوالیفائیڈ امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں انفرادی طور پر مطلع نہیں کیا جائے گا۔