21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سول سروسیز (پری لیمینری ) ایگزامنیشن 2018 (دو ہزار اٹھارہ )

Urdu News

نئیدہلی، ۔یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) 3 کی جانب سے فروری  2018  بروز اتوار  ملک بھر میں سول سروسیز ( پر ی لیمینری  ) ایگزانیشن 2018  کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یو پی ایس سی نے  داخل شدہ امیدواروںکی سہولت کے لئے  اپنی ویب سائٹ :

(http://www.upsc.gov.in)پر ای –ایڈ مٹ کارڈ اپ لوڈ کردیا گیا ہے ۔امید واروں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ اپنا ای –ایڈ مٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرکے اس کا پرنٹ آؤٹ نکال لیں ۔ داخل شدہ امیدواروںکو اپنے مقام امتحان پر اس ای – ایڈ مٹ کا رڈ  کاپرنٹ آؤٹ  پیش کرنا ہوگا۔

          اگرای – ایڈ مٹ کارڈ پر فوٹو صاف نہ ہو یا دھندلی ہو تو امیدوار ہر سیشن کے لئے  آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس  ، پاسپورٹ   یا شناختی کارڈ جیسا  اپنی شناخت کے ثبو ت کے ساتھ  اپنی دو تصویریں  پیش کرنی ہوں گی ۔اس میں سے ہرسیشن کے لئے  ایک تصویرپیش کرنی لازمی ہوگی ۔  اس امتحان کے لئے کوئی کاغذی ایڈ مٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔اگر ای –ایڈ مٹ کارڈ میں کسی بھی قسم کی غلطی پائی جائے تو  اسے فوری طور پر                                                                           ای-میل کے ذریعہ  کمیشن کے علم میں لایا جانا چاہئے تاکہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیا جاسکے ۔ کمیشن کی ای –میل آئی ڈی  یہ ہے :

(at email ID uscsp-upsc@nic.in)

          امید واروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آخری لمحے کی بھیڑبھاڑسے بچنے کے لئے  اپنے ای –کارڈ کا پرنٹ آؤٹ پیشگی ہی نکال کر رکھ لیں۔ مزید برآں امیدواروں کے لئے ضروری ہدایات کو بھی توجہ کے ساتھ پڑھا جائے ۔

          یہ بات بھی  پیش نظر رکھی جانی چاہئے کہ مرکز امتحان میں داخلہ  امتحان شروع ہونے کے وقت  صبح نو بج کر بیس منٹ سے دس منٹ قبل  اور سہ پہر کے امتحا ن کے لئے دو پہر دو بج کر بیس منٹ سے دس منٹ قبل بند کردیا جائے گا  اور امتحان ہال میں داخلہ بند ہونے کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحان ہال میں داخلے کی اجاّزت نہیں دی جائے گی ۔

          امیدواروں کو یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ انہیں  ان کے اس مقررہ  مقام امتحان کے علاوہ کسی دوسرے مرکز امتحان پر امتحان میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جس کے لئے ان کا ای – ایڈ مٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے ۔

          امیدواروںکویہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ سیاح بال پوائنٹ پین اپنے ساتھ لائیں کیونکہ انہیں  او ایم آر  جوابات کی کاپی  اور امتحان میں حاضری اسی سیاہ بال پوائنٹ قلم سے تحریر کرنی ہوگی ۔

          اگر پرچہ امتحان میں پوچھے گئے سوال کے  سلسلے میں  کوئی اعتراض ہو یا کوئی بات ہو تو امید وار 4جون سے 10 جون 2018 تک  اپنی گزارشات ’’  URL:http://upsconline.nic.in/miscellaneous/QPRepپر ایکسس کرکے  آن لائن کوئشچین پیپر ری پریذیٹیشن پورٹل (کیو پی آر ای  پی )  پر بھیج سکتے ہیں ۔ کسی دوسرے طریقے سے بھیجی جانے والی درخواست یا دس جون 2018  کے بعد بھیجی جانے والی درخواست کمیشن کے لئے قابل قبول نہ ہوگی۔

          موبائل فون  (خواہ سوئچ آف کیا ہی کیوں نہ ہو ) پیجر ، یا کسی بھی قسم کی الیکٹرانک مشین   یا پروگرامیبل ڈیوائس  یا   پین ڈرائیو  ،اسمارٹ واچ وغیرہ یا کیمرہ یا بلیو ٹوتھ ڈیوائس  یاکسی بھی قسم  کی  مشین  خواہ چالو ہو یا بند ہو ، امتحان گاہ میں  لائے جانے کی اجازت نہ ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی    مواصلت کا کوئی بھی دیگروسیلہ  یا کلکولیٹر بھی امتحان گاہ میں نہیں لے جایا جاسکے گا ۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی پاداس میں معلقہ امیدوار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی جس میں مستقبل کے امتحان میں  شریک ہونے  / انتخاب پر پابندی شامل ہے ۔

اس کے ساتھ ہی قیمتی اشیا  / قیمتی سامان اور بیگ بھی  امتحان گاہ میں  نہیں لے جاسکیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More