17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھ بھارت مشن کی سالگرہ کے موقعہ پر ایوارڈس کے لئے اندراج طلب

Urdu News

نئی دہلی، اگست/ صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے 2 اکتوبر2017 کو سوچھ بھارت مشن کی تیسری سالگرہ کے موقعہ پر سوچھ بھا رت میڈیا ایوارڈ دینے کے لئے میڈیا اداروں سے تجا ویز بھیجنے کے لئے اندراج طلب کی ہیں ۔ان ایوارڈ س کا مقصد 2014 میں سوچھ مشن کے پرو گراموں کی ابتدا کے بعد سے بیداری پیدا کر نے اور خصوصی اقدامات کے ذریعہ سوچھتا کو جن آندو لن بنانے میں میڈیا اداروں کے تعاون کا اعتراف کر نا ہے ۔

برا ئے کرم درج ذیل سوالات کے جواب دیں جس میں آپ کے ادارے کی بنیادی تفصیلات جیسے نا م ، میڈیم (پرنٹ، ٹیلی ویژن ، ریڈیو وغیرہ) نا ظرین / قارئین وغیرہ شامل ہیں ۔

آپ اپنی انٹری ‘‘تجویز برائے بھا رت میڈیا ایوارڈ ’’ کے عنوان سے  gpsingh@washinstitute.org پر ای۔ میل کریں اور اس کی کا پی anisha.pmcmdws@gmail.com پر بھیجیں۔ اندراج بھیجنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2017 ہے ۔

  • برا ئے مہربانی 250 الفاظ میں وضاحت کریں کہ سوچھ بھا رت مشن اس کی طاقت اور چیلنجوں کے بارے میں آپ کا کیا خیا ہے ۔
  • کیا قومی یا علا قائی سطح پر کاص سوچھتا کے مسئلے پر کا م کر نے کے لئے آپ کے پا س کو ئی بیٹ جرنلسٹ / یا ٹیم ہے ۔ دونوں سطح کے لئے مخصوص اسٹیم میں شامل عملہ کی تعداد واضح کریں ۔
  • کیا سوچھتا کے مسئلے پر آپ نے کو ئی خصوصی میڈیا مہم چلا ئی / پروگراموں کا انعقاد کیا ۔ ان خصوصی اقدامات کے اثرات سمیت زائد از زائد 300 الفاظ میں ان کی وضاحت کریں ۔
  • کیا گذشتہ سال سوچھتا کے موضوع پر کو ئی خصوصی فیچر اور پروگرام چلا یا ہے ۔ زائد از زائد 300 الفاظ میں اس کی وضاحت کریں ۔
  • گذشتہ سال سوچھ بھارت مشن کے پیغام کی تجویز کے لئے آپ کے ادارے نے کتنی اسٹوریز کی ہیں ۔ برا ئے مہربانی اس کی 10 بہترین مثالیں پیش کریں ۔
  • ملک میں سوچھتا کے مسئلے پر مزید وضاحت کے لئے آپ نے کو ئی دوسرے خصوصی اقدامات بھی کئے ہیں (زائد از زائد 300 الفاظ )۔

صاف پا نی اور صفائی ستھرائی کی وزارت ایوارڈ یافتگان کے اندراج کا جائزہ لینے کے لئے ایک جیوری تشکیل دے گی ۔ جیو ری کا فیصلہ حتمی اور قابل قبول ہو گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More