19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم سے سات دنوں میں تقریباً ایک کروڑ شہری جڑے

Urdu News

نئی دہلی۔؛ ملک بھر میں منائی جانے والی  سوچھتا ہی سیوا مہم آج دوسرے ہفتے میں پہنچ گیا ہے۔ ابتدائی ہفتے میں ملک بھر میں صفائی کی سرگرمیوں کی لہر  دکھائی دی ۔

چنئی میں مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی  بنچ کے ججوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام، طلبا، ضلع انتظامیہ کے افسران، شہری کارپوریشنز، پولیس، پبلک سروس اور انکم ٹیکس محکموں کے ساتھ مل کر صفائی مہم چلائی ہے اس دوران وی گئی ندی کو بھی صاف کیا  گیا ۔

مہاراشٹر میں 430 گرام پنچایتوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ 15 ستمبر سے اب تک  58 ہزار سے زائد بیت الخلاء  تعمیر کیے گئے ہیں۔ دنیا کے مشہور ریت پر فنکاری کرنے  والے آرٹسٹ جناب  سدرشن پٹنائک نے وزیر اعظم کی جانب سے  حفظان صحت کی خدمت میں شامل ہونے کے لیے ذاتی خط کو حاصل کرنے کے بعداپنی  انعامی رقم پوری کے ماہی گیروں کے لئے دو بیت الخلا بنانے کے لئے دی ہے۔ بہار کی ایک چھوٹی سی لڑکی نے صفائی پر ایک گانا لکھا۔ جھارکھنڈ میں تعلیمی ادارے حفظان صحت کی اپیل کر رہے ہیں اور احاطے کو صاف رکھنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

 اس ہفتے کے دوران صنعتوں اور دیگر شعبوں سے معروف لوگوں نے حفظان صحت پر اخبارات میں مضامین بھی لکھے ہیں میڈیا نے بھی اس علاقے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈی ڈی سہ داری نے سوچھتا ہی سیوا کی ایک خصوصی سیریز شروع کی ہے۔ اس سیریز  کے تحت دو اکتوبر تک روزانہ حفظان صحت پروگرام کا نشر کیے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More