22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھتا ہی سیوا مہم میں وزیراعظم کی شرکت، دلی کے ایک اسکول میں کیا شرمدان

Urdu News

نئی دہلی؛ وزیراعظم نریندر مودی نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں آج شرکت کی اور دلی کے ایک اسکول میں شرمدان کیا۔

وزیراعظم نے ملک کے 17 مقامات پر لوگوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مہم کی ابتدا کی۔ وہ بابا صاحب امبیڈکر ہائر سیکنڈری اسکول جو کہ سنٹرل دلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع ہے، تک کا سفر کیا۔ وہاں انہوں نے بابا صاحب کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور صفائی مہم میں شرکت کی۔ انہوں نے اسکول میں طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی صفائی کی اہمیت پر توجہ دلائی۔

وزیراعظم نے اسکول جانے اور وہاں سے واپسی کا سفر عام ٹریفک کے ذریعہ کیا۔ اس دورہ کے لیے کوئی خصوصی ٹریفک انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

1946 میں ڈاکٹر امبیڈکر نے خود مذکورہ اسکول کے احاطے کو خریدا تھا جس کا مقصد درج فہرست ذات کی تعلیمی، سماجی اور معاشی بہتری تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More