26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سہارا۔ ویر ناریوں کے لئے ایک ہاسٹل

Urdu News

نئی دہلی، دہلی کے عزت مآب  لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل نے آج نئی دہلی کے بسنت کنج میں‘‘ویر ناریوں’’ کے لئے سہارا بحریہ ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ بحریہ  کے متعدد سینئر اور سویلین افسران کے علاوہ بحریہ کے سربراہ  ایڈ مرل سنیل لامبا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، اور محترمہ رینا لامبا، پریزیڈینٹ نول وائیوس ویلیفئر ایسوسی ایشن(این ڈبلیو ڈبلیو اے) بھی اس موقع پر موجود تھے۔‘‘ بحریہ  کی ویر ناریوں ’’ کے لئے ہندوستانی بحریہ کے تیار کردہ منفرد پروجیکٹ کی تعمیر کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی( سی ایس آر) میں نیشنل بلڈنگس کانسٹرکشن کارپوریشن(این بی سی سی)کے اشتراک سے کی گئی ہے ۔

ہاسٹل بحریہ‘‘ ویرناریوں’’ کی باز آباد کاری کے لئے محسوس کی جارہی ایک طویل المدتی ضرورت کی تکمیل کرتا ہے اور انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے جس سے وہ اپنی زندگی کی  تعمیر نو کرسکیں۔

سہارا ہاسٹل کمپیکٹ سوٹ پر مشتمل ہے جو باوقار زندگی کے لئے تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہے۔ اسی کے ساتھ  ایک مشترکہ ڈائننگ ہال اور  ایک کمیونٹی ہال ہے۔سہارا ہاسٹل میں رہنے والوں کے لئے آسان  آن سائٹ امداد کے لئے نیول ریجیمینٹل سسٹم کا دفتر بھی ہاسٹل میں واقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More