28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی پی اے ایم ۔ ڈی آئی پی پی نے جغرافیائی اشاریوں کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، آئی پی آر  کے  پرموشن اور مینجمنٹ کے لئے سیل سی آئی پی اے ایم اور کامرس اور صنعت کی وزارت کے  ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پرموشن ڈی آئی پی پی   نے  #  لیٹس ٹاکس آئی پی کےساتھ ہندوستانی جغرافیائی اشاریوں کو فروغ دینے کے لئے ایک سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا ، جو سی آئی پی اے ایم کی طرف سے شروع کی گئی ایک تحریک ہے تاکہ دانشورانہ  املاک حقوق کے بارے میں عوام میں مزید بیداری پیدا کی جا سکے ۔

          جغرافیائی  اشاریے  یا جی آئی ایک علامت ہے ، جو مصنوعات پر استعمال ہو تی ہے ، جس کا ایک  مخصوص  جغرافیائی  علاقہ ہے اور  خوبیوں یا شہرت کا مالک ہے ۔ اس طرح کا نام  کوالٹی اور   امتیاز کی یقین دہانی کراتا ہے   ۔ دارجلنگ  ٹی  ، مہابلیشور اسٹرا بیری  ، جے پور کا بلیو پوٹری ،  بنارسی ساڑیاں  اور ترو پتی کا لڈو ایسے کچھ جغرافیائی اشاریے ہیں  ۔

          جغرفیائی اشاریے ملک کے لئے سب سے اہم ہیں کیونکہ وہ ہندوستانی کی مالا مال ثقافت اور اجتماعی دانشورانہ وراثت کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں۔  جغرافیائی اشاریوں کا فروغ حکومت کے میک اِن انڈیا مہم کے مطابق ہے ۔ یہ ہندوستان کے لئے  طاقت اور   امید کا شعبہ ہے ۔

          کچھ جغرافیائی  اشاریوں والی مصنوعات  فنکاروں  ، کسانوں ، بنکروں اور دست کاروں کی آمدنی میں اضافہ کرکے دور دراز کے علاقوں میں دیہی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔  ہمارے  دیہی فن کاروں کے پاس زبردست ہنر ہے  اور  روایتی  طریقوں  کی معلومات ہے  ، جو ایک نسل سے دوسری نسل تک چلتی ہے ، جس کو تحفظ فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

          حالیہ ماضی میں حکومت نے  #  آئی ویئر ہینڈ لوم  اور # کاٹن  اِس کُول جیسی  پہل کا آغاز کیا تھاتاکہ روایتی  دست کاری ٹیکسٹائل کو فروغ اور جلاء دیا جا سکے  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More