نئی دہلی: کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(سی ایس آئی آر) کو سرکاری تحقیقی اداروں کے زمرے میں کلیریویٹ اینالائٹکس انڈیا انوویشن ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ایک مرتبہ پھر سی ایس آئی آر کو اعلی موجد کی حیثیت سے تسلیم کراتا ہے۔
ایوارڈ کے لئے توصیفی سند میں لکھا ہے‘‘سی ایس آئی آر ہندوستان کی دانشوارانہ املاک کی تحریک کی رہبر اور تجزیاتی مدت کے دوران شائع ہونے والی بڑی تعداد میں پیٹنٹ کے معاملے میں رہنما ہے۔سی ایس آئی آر کا پینٹٹ پورٹ فولیو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع قوس وقزح کو محیط ہے۔ ان میں کچھ اہم شعبے پالیمرس اور ادویات اپلی کیشنز، میٹریلس، بجلی کی صنعت، دواؤں سے متعلق تحقیق، خمیر، انزائمر، کٹیا لائنس اور اپلی کیشنز ، پانی کی کیمیاوی اور حیاتیاتی صفائی ہیں۔2800 سے زائد توصیفی اسناد کے حامل ٹینٹوں کے ساتھ سی ایس آئی آر نے سرکاری تحقیقی اداروں کے زمرے میں پیٹنٹ کے لحاظ سے کافی بہتر اسکور کیا ہے۔ اس سے ان ٹینٹوں کی افادیت اور سی ایس آئی آر کے اختراعات کا اثر بخوبی ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح کے توصیفی سند کے حامل ٹینٹوں میں ‘‘ میگنٹک نینو پارٹیی کلس ڈیکورریٹیڈ ایکٹی ویٹیڈ کاربن نینو کمیوسیٹلس فار پوریفکیشن آف واٹر’’ ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ یہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر معاشرے کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے۔
کلیریویٹ اینا لیکس۔ جو کہ پہلے تھومنس رائٹرزس کا آئی پی اینڈ سائنس ڈویژن تھا۔ ہر سال ہندوستان میں پٹینٹ سے متعلق میٹریکس کی بنیاد پر سب سے زیادہ اختراع کرنے والی کمپنیوں کو تسلیم کرتی اور سراہتی ہے۔ یہ اینا لائسس کلیریویٹ اینالائٹکس ڈیٹا اور ٹولز کے استعمال کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ( سی ایس آئی آر) تحقیق و ترقی کی ایک معاصر تنظیم ہے جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف النوع شعبوں میں اہم معلومات اور تحقیق وترقی کے لئے کافی مشہور و معروف ہے۔ سی ایس آئی آر کے پاس 38 قومی لیباریٹریاں ، 39 آوٹ ریچ مراکز، 3 اختراعی کمپلیکس اور 5 یونٹیں ہیں۔ سی ایس آئ آر کی مہارت اورتجربے میں تقریباً46000 فعال سائنس داں اور تقریباً 8000 سائنسی اور تکنیکی عملے تعاون فراہم کرتے ہیں۔ سی ایس آئی آر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسیع و قوس وقزح کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں ریڈیو، خلائی طبیعات، سمندی مطالعات، ارضیات ، کیمکلز ،ادویات ،بایو ٹیکنالوجی اور نینو تکنالوجی، کانکنی ،خلائی تکنالوجی، ماحولیاتی انجینئرنگ اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ ایس سی امیگو انسٹی ٹیوشنز رینکنگ ورلڈ رپورٹ 2017 کے مطابق سی ایس آئی آر کو 1207 سرکاری اداروں میں سے دنیا بھر میں 9 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ اس درجہ بندی میں دنیا بھر میں 5250اداروں کو شامل کیاگیا ہے جب کہ 75 اداروں کی عالمی درجہ بندی کی گئی ہے۔