16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی نے 300ویں ایڈوانس پرائزنگ ایگریمنٹ پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی)نے ماہ ستمبر 2019ء کے دوران 300ویں ایڈوانس پرائزنگ ایگریمنٹ (اے پی اے)یعنی قیمتوں کے تعین سے متعلق پیشگی معاہدہ پر دستخط کئے۔یہ ہندوستان کے اے پی اے پروگرام کے تعلق سے ایک اہم سنگ میل ہے، جو کہ فی الحال اپنے ساتویں سال میں ہے۔

ستمبر 2019ء میں تین اے پی اے (دو یک فریقی اور ایک دو فریقی اے پی اے)پر دستخط ہوئے، جس سے سی بی ڈی ٹی کے ذریعے دستخط شدہ  اے پی اے  کی مجموعی تعداد 300 ہو گئی ہے۔رواں مالی سال کے دوران جتنے اے پی اے پر دستخط ہوئے ان کی تعداد 29(27یک فریقی اور 2دو فریقی اے پی اے)ہوگئی ہے۔ستمبر 2019ء میں جس دو فریقی اے پی اے پر دستخط ہوئے اس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

ستمبر2019ء کے دوران جن اے پی اے پر دستخط ہوئے، ان کا تعلق معیشت کے مختلف شعبوں جیسے خوردہ ، پارچہ جات اور صارف خوردنی اشیاء سے ہے۔ان معاہدوں میں جن بین الاقوامی لین دین کا احاطہ کیاگیا، ان میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سروسز کا التزام، کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ، آئی ٹی پر مبنی خدمات اور سپورٹ سروسز کا التزام  شامل ہیں۔

اے پی اے اسکیم ایم این ایز کو یقینی ٹیکس دستیاب کرانے کے معاملے میں اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کررہی ہے۔اس سے نن ایڈورسرائل ٹیکس ریجم کو پروان چڑھانے کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More