18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی نے ایسی غیر ملکی کمپنی کے متعلق مسودہ نوٹیفکیشن کے سلسلے میں تبصرے اور تجاویز طلب کی ہیں جو آمدنی ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 115 جے ایچ کے تحت بھارت میں مقیم کمپنی کہلاتی ہے

Urdu News

نئی دہلی،؍جون،فائنانس ایکٹ 2016 کی رو سے منجملہ دیگر چیزوں کے ایسی غیر ملکی کمپنیوں کے سلسلے میں خصوصی تجاویز متعارف کرائی گئی ہیں جنہیں یکم اپریل 2017 سے آمدنی ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 115 جے ایچ کے تحت بھارت میں مقیم کمپنی قرار دیا گیا ہے اور اس کیلئے دفعہ 115 جے ایچ میں ایک نئے باب یعنی 12 بی سی کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 115 جے ایچ ، منجملہ دیگر چیزوں کے، اس امر کی تجویز بھی رکھتی ہے کہ مرکزی حکومت اپنی جانب سے ایکٹ کی تجاویز کے مطابق استثنائی کا نوٹیفکیشن، متعلقہ ترمیم اور اختیار کی جانے کی تجاویز مشتہر کرسکتی ہے، جس کا تعلق کسی ایسی غیر ملکی کمپنی سے ہو جسے پی او ای ایم کی بنیاد پر پہلی مرتبہ بھارت میں مقیم کمپنی قرار دیا گیا ہو اور یہ کمپنی اس سے قبل بھارت میں کبھی مقیم کمپنی کے طور پر تسلیم نہ کی گئی ہو، چنانچہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی کی مجموعی آمدنی، غیر احتساب شدہ ٹوٹ پھوٹ، خساروں کو ملتوی یا آگے لے جانے، کلیکشن یا وصولی اور ٹیکس سے احتراز کرنے کی تجاویز کے سلسلے میں متعلقہ مذکورہ کمپنی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہے۔

اس تجویز کےتحت یہ بھی انتظام کیا گیا ہے کہ یہ تغیراتی تجاویز، پی او ای ایم کے سلسلے میں احتساب کی کارروائی سے قبل کی سال کی تاریخ تک یا آئندہ برسوں کے سلسلے میں بھی نافذ العمل ہوں گی۔

اس سلسلے میں مذکورہ استثنائی کی تفصیلات پر مبنی مسودہ مشتہری، ترمیم اور اختیار کی جانے والی تجاویز وضع کرکے آمدنی ٹیکس کے محکمے کی ویب سائٹ درج ذیل: (www.incometaxindia.gov.inپر اپ لوڈ کردی گئی ہیں تاکہ تمام شراکت داروں اور عوام الناس کے تبصروں کا حصول ممکن ہوسکے۔

اس سلسلے میں مسودہ قواعد سے متعلق تجاویز اور تبصرے 23 جون 2017 تک الیکٹرانک طریقے سے ای-میل ایڈریس درج ذیل : dirtpl1@nic.in.پر بھی ارسال کئے جاسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More