23.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے’دیکھو اپنا دیش ویبنار‘سیریز کے تحت تصدیق شدہ کھانوں والی جگہوں کو فروغ دینے سے متعلق ویبنار کا اہتمام کیا

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کی وزارت نے’دیکھو اپنا دیش ویبنار‘سیریز کے تحت  19 ستمبر 2020 کو تصدیق شدہ کھانوں والی جگہوں کو فروغ دینے سے متعلق ویبنار کا اہتمام کیا، جس میں بھارت، مختلف لذیذ کھانوں کی ایک سرزمین کے طور پر توجہ دی گئی ہے۔ ہر ریاست ، علاقے اور خطے میں ایسے منفرد انداز کے روایتی کھانے ہوتے ہیں، جو اس کی آب وہوا  سے مناسبت رکھتے ہیں اور اناج، سبزیاں، مسالحے، جڑی بوٹیاں اور پھل جو مقامی طور پر دستیاب ہوتے ہیں، انہیں مختلف انداز میں پکایا جاتا ہے۔ بھارت کے روایتی کھانے نہ صرف ذائقہ دار ہوتے ہیں بلکہ انتہائی صحت بخش ہوتے ہیں اور ان میں مسالحے اور جڑی بوٹیاں ڈالی جاتی ہیں، جس سے قوت مدافعت اور اچھی صحت میں مدد ملتی ہے۔ ’دیکھو اپنا دیش ویبنار‘ سریز، ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے تحت بھارت کے مالا مال تنوع کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا جذبہ ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے لگاتار پھیل رہا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VONR.jpg

ویبنار میں تین ریاستوں اترانچل، پنجاب اور دہلی کے کچھ روایتی کھانوں پر توجہ دی گئی۔ یہ ویبنار برڈ گروپ کی چیئر پرسن محترمہ رادھا بھاٹیہ نئی دہلی کے روسئیٹ ہاؤس کے  ایگزیکیٹو شیف جناب انوج بدھاون، رشی کیش کے دی روسئیٹ گنگا کے شیف جناب چیتن رانا اور  نئی دہلی کے دی روسئیٹ کے ایگزیکیٹو پیسٹری شیف جناب آنند پنوار نے  پیش کیا۔

محترمہ رادھا بھاٹیہ نے جو بھارت کی لسی – اسموتھیز ود اٹوئیسٹ کی مصنفہ بھی ہیں، اور انہوں نے باوقار عالمی گورمینڈ ایوارڈ حاصل کیا ہوا  ہے ، یہ ویبنار پیش کیا۔ انہوں نے اپنا پرزنٹیشن تہذیب، روایت ، ثقافت ، مذہب، موسم کے حالات اور  فطرت کے بارے میں بات چیت سے شروع کیا، جس نے کھانوں کی تیاری میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔ بھارت کی تہذیب پتھر کے زمانے اور روایات، کھانوں کے طریقے اور  ان کے رازوں سے  شروع ہوتی ہے۔ یہ تہذیب نسل در نسل چلی آرہی ہے۔ محترمہ بھاٹیہ نے یہ بھی کہا کہ مغلوں، افغان اور  ایران سے آنے والے لوگوں نے بھی  اپنے کھانوں کی تکنیک اور انہیں پکانے کے انداز بھارت کو دیئے۔ بھارت میں اگائے ہوئے مسالحے یورپ اور برطانیہ کے لوگوں کے لئے بھی تجارت کے مقصد سے کافی لبھانے والے تھے۔ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف قسم کی آب وہوا پائی جاتی ہے۔ مختلف قسم کی سبزیاں مٹی اور قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں۔

شیف  چیتن رانا نے سیتا پھل  کے  پتوں کی  بھاجی اور چٹنی  تیار کی  اور  ناظرین کے لئے پکانے کا ایک نمونہ پیش کیا۔

شیف آنند پنوار نے رام لڈو اور دولت کی چاٹ تیار کرکے دکھائی۔

چیف انوج ودھاون نے  اودھ کے کھانے اور دم پخت کے تصور کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  مرغ زمیں دوز  پکا کر دکھایا۔ انہوں نے اس کے ساتھ رومالی روٹی  بھی پکائی۔

دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے قومی ای – حکمرانی محکمے کے ساتھ ٹیکنیکل شراکت داری میں پیش کیا گیا ہے۔ اس ویبنار کے اجلاس  : https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر موجود ہیں اور حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کے سبھی  سوشل میڈیا ہینڈل پر دستیاب ہیں۔

اگلا ویبنار 26 ستمبر 2020 کو  صبح 11 بجے  منعقد کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More