17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحتی وزیر نے ویتنام کے ہا لانگ سٹی میں آسیان-بھارت سیاحتی وزراء کی ساتویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کے مرکزی وزیر جناب کے جے الفونس نے آج ویتنام کے ہا لانگ سٹی میں منعقد آسیان اور بھارت کے سیاحتی وزراء کی ساتویں میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب کے جے الفونس نے ویتنام کے ثقافت ، کھیلوں اور سیاحت کے وزیر جناب گوئن  اینگاک تھیئن کے ساتھ سیاحتی وزراء کی  میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ وزراء کی اس میٹنگ میں 2018ء میں آسیان اور بھارت کی مضبوط سیاحتی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا۔2018ء میں آسیان اور بھارت آنے والے سیاحوں کی ابتدائی تعداد 139.5 ملین ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4فیصد کا اضافہ ہے۔

سیاحتی وزیر جناب کے جے الفونس آسیان-بھارت سیاحتی وزراء میٹنگ کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے

میٹنگ کے دوران وزراء نے سنگاپور میں 15نومبر 2018ء کو منعقد آسیان- بھارت غیر رسمی بریک فاسٹ چوٹی اجلاس کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا۔ چوٹی اجلاس کے بعد وزراء نے آسیان -بھارت ٹورزم کوآپریشن ایئر 2019ء لانچ کیا اور دو طرفہ سیاحتی دوروں کو بڑھانے اور آسیان -بھارت کے درمیان وسیع تر عوام سے عوام کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے امداد باہمی بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ قبل ازیں جنوری 2018ء میں  آسیان- بھارت یادگاری چوٹی اجلاس کے دوران وزیر اعظم ہند نے سال 2019ء کو آسیان-بھارت سیاحتی سال کے طورپر نام دینے کی تجویز پیش کی تھی۔تھائی لینڈ میں آسیان-بھارت ٹورزم ورکنگ گروپ کی 20ویں میٹنگ کے دوران بھی اس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ آسیان-بھارت سیاحتی سال کو یاد رکھنے کے لئے سرگرمیوں سے متعلق ایک کیلنڈر تیار کیا جائے گا۔ وزارت سیاحت نے سیاحتی سال منانے کے لئے متعدد پروگراموں سمیت ایک کلینڈر تیار کیا ہے اور اسے شیئر کیاہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0023V19.jpg

جناب  کے جے الفونس آسیان-بھارت سیاحتی وزراء کی میٹنگ میں ایک گروپ فوٹو میں

وزراء کی میٹنگ میں تیز رفتار کوششوں اور سرگرمیوں کے ساتھ سیاحتی امداد باہمی کو مضبوط کرنے سے متعلق آسیان – بھارت کے درمیان 2012ء کے مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت سیاحت میں آسیان-بھارت کے درمیان امداد  باہمی مزید بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ میٹنگ میں 2018ء میں متعدد سرگرمیوں جیسے بہترین طریقہ کار، وسائل اور سہولتیں شیئر کرنے، اعدادو شمار اور ترقیاتی اسٹریٹیجیز سے متعلق  معلومات کا تبادلہ کرنے  اور 25-22اگست 2018ء کو انٹرنیشنل بدھسٹ کنکلیو منعقد کرنے جیسی سرگرمیوں کے ذریعے مفاہمت نامے کے نفاذ میں ہوئی پیش رفت پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔

برونئی دارالسلام، کمبوڈیہ، انڈونیشا، لاؤ پی ڈی آر،ملیشیاء، میانمار، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ کے سیاحتی وزراء نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More