28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سینٹرل الیکٹراسٹی اتھارٹی نے حرارتی بجلی گھر میں بجلی تیار کرنے کے لئے کوئلے کے ساتھ پانچ سے دس فی صد بائیو ماس پیلسٹس استعمال کرنے کے لئے ریاستوں کو لکھا

Urdu News

نئی دہلی، بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی  کے  مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج  جناب راج کمار  سنگھ نے آج لوک سبھا  میں بجلی پیدا کرنے کے لئے کوئلے کے ساتھ  ملی جلی فصل کے باقیات    پیلٹس  پر پیش رفت  کے سلسلہ میں  ایک سوال کے  تحریر ی جواب میں  بتایا کہ بجلی کی وزارت نے حرارتی بجلی گھروں میں بجلی پیدا کرنے کےلئے کوئلے کے ساتھ 5 سے 10 فی صد  بائیو  ماس پیلٹس  کے استعمال  کے لئے ایک پالیسی  جاری کی ہے۔

جناب  راج کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ بائیو  ماس پیلٹس کے استعمال  کو فروغ دینے کے لئے  سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے)  نے تمام  مرکزی  /ریاستی  اکائیوں، ریاستی سرکاروں پاور ایکوپمنٹ   مینوفیکچررس/  مربوط  پاور  پروڈیوسرس  / جنیرٹنگ کمپنیوں کو تحریر کیا ہے  کہ ہندستان میں واقع سرکاری یا نجی اور    تمام تر رقیق بیڈ اور دیگر مخصوص  کوئلہ اکائیاں جو بجلی پیدا کرنے کے اداروں سے وابستہ ہیں (کوئلہ پر مبنی  حرارتی بجلی پلانٹس )  5 سے 10 فی  صد بائیو  ماس پیلٹس     کے بلینڈ استعمال   کریں گی لیکن ان اکائیوں کو چھوڑ دیا  گیا ہے جہاں بال اور ٹیوب مل ہیں۔  وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ این ٹی پی سی نے این ٹی پی سی دادری حرارتی بجلی گھر میں بجلی تیار کرنے کے کھیتی  باڑی کے بعد بچے کچھے کچرے پر مبنی بائیوماس  پلیٹس کی خریداری کے لئے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More