19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شراکتی ڈگری پروگراموں اور فن طباخی میں تحقیق کے لئےانڈین کولینری انسٹی ٹیوٹ اور آئی جی این ٹی یو امر کنٹک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی: ۔سیاحت کی وزارت کے تحت انڈین کولینری انسٹی ٹیوٹ اور اندرا گاندھی  نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی امر کنٹک کے درمیان آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔اس مفاہمت نامے پر دستخط فن طباخی کے شعبے میں تحقیق سمیت شراکتی ڈگری پروگراموں کے لئے کئے گئے ہیں۔سیاحت کے وزیرمملکت اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب کے جے ایلفونس، سیاحت کی سیکریٹری محترمہ رشمی ورما اور اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ٹی وی کٹمنی بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

آئی سی آئیزکے تیروپتی اور نوئیڈا میں اپنے کیمپس ہیں۔ نوئیڈا کیمپس سے اکیڈمی کورسیز2018-19 بیچ سے شروع ہوں گے اور تروپتی کیمپس میں مزید بیچ 2018-19 کے تعلیمی سال سے شروع ہوں گے۔

آئی سی آئیز کے قیام کا اہم مقصد ایک میکانزم کو ادارہ جاتی بنانا ہے تاکہ ان کوششوں کو تعادن دیا جاسکے جن کا مقصد ہندوستانی کھانے پینے کو فروغ دینا ، ان کو پھیلانا اور انہیں بچانا ہے اور ہندوستانی کھانے پینے کے لئے مخصوص ماہرین کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے اور ایک سیاحت کے لئے اہم پروڈکٹ کے طور پر کھانے پینے کو فروغ دینا بھی ہے۔آئی سی آئیز مہارت کے مراکز ہوں گے جو گریجویٹ  اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی ڈگریوں کے لئے فن طباخی کے لئے مخصوص کئے گئے مطالعے  کے منظم مستقل پروگراموں کی پیش کش کریں گے اور فن طباخی کے مینجمنٹ کی بھی پیش کش کریں گے۔اس کے علاوہ تحقیق اور اختراع کو فروغ دیں گے اور ہندوستانی کھانے پینے کے لئے مخصوص ڈاٹا تیار کریں گے اور سرٹیفکیٹ کے علاوہ ڈپلومہ کورسیز کا اہتمام کریں گے۔ انڈین کولینری انسٹی ٹیوٹ  ان مخصوص شیف اسکولوں کے مطابق مناسب تربیتی پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو ترقی یافتہ دنیا کے مختلف حصوں میں کام کررہے ہیں۔

آئی سی آئیز ان مقامی نوجوانوں کی بھی مدد کرے گا جو ان  اسٹریمس میں تربیت حاصل کرناچاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ صنعت کار تیار کرے گا اور  انہیں خود کفیل بنائے گا۔ہوٹل اور سیاحت کی صنعت بھی ان تربیت یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت سے فائدہ ا ٹھا سکے گا جو اپنے کاروبار کو بڑھائیں گے اور روزگار میں اضافہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More