12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شری امت شاہ نے کہا کہ ‘‘اس عظیم پروجیکٹ کو بے حد چیلنجز درپیش تھے لیکن اسے وقت سے پہلے ہی پورا کر لیا گیا’’۔

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ نے کہا ہے کہ ‘‘ وزیر اعظم شری نریندر مودی کے ذریعہ 2300 کلومیٹرطویل سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل کا افتتاح کیا جانا انڈمان اور سوراج جزیرے کے لوگوں کے لئے بہت ہی اہم دن ہے’’۔

اپنے ٹویٹ میں شری امت شاہ نے کہا ، ‘‘اس بڑے پروجیکٹ کو بے حد چیلنجز درپیش تھے لیکن اسے وقت سے پہلے ہی پورا کر لیا گیا’’۔

وزیر اعظم شری نریندر مودی اور مواصلات ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر شری روی شنکر پرساد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شری امت شاہ نے کہا ‘‘اس تاریخی پروجیکٹ سے انڈمان اور نکوبار جزیروں کی ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوگی’’۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ سب میرین او ایف سی میٹرو شہروں کے حساب سے انڈمان اور نکوبار میں تیز رفتار ٹیلی کام اور براڈ بینڈ کی سہولتیں فراہم کرے گا، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا  ‘‘اس سے ای۔ ایجوکیشن، بینکاری سہولتیں، ٹیلی میڈیسن جیسے شعبوں میں بہت زیادہ فائدہ ملے گا اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر روزگار میں اضافہ ہو گا’’۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا  ‘‘مودی سرکار اپنے ڈیجیٹل انڈیا کے مشن کے تئیں پرعزم ہے اور وہ اپنے شہریوں کو بہترین جدید سہولیات کے ساتھ بااختیار بنا رہی ہے’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More